تین ملکی سیریز: سری لنکا کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 110 پر آل آؤٹ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "تین ملکی سیریز: سری لنکا کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 110 پر آل آؤٹ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، ٹاپ اور مڈل آرڈر کی مسلسل ناکامی کے بعد پوری صرف کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔
- پاکستان کی جانب سے اوپننگ بیٹر فخر زمان کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد معاذ صداقت فرنینڈو کی اندر آتی گیند کو روک نہ سکے اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
- قومی ٹیم کو تیسرا نقصان 46 کے مجموعی اسکور پر وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 5 رنز بنا چکے تھے، ان کے بعد سلمان علی آغا 9 رنز اور بابر اعظم 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
لاہور (بیورو رپورٹ): لاہور: تین ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کا ٹاپ بیٹنگ آرڈر بری طرح ناکام ہوگیا، پوری ٹیم کے 110 مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔
سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، ٹاپ اور مڈل آرڈر کی مسلسل ناکامی کے بعد پوری صرف کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے اوپننگ بیٹر فخر زمان کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد معاذ صداقت فرنینڈو کی اندر آتی گیند کو روک نہ سکے اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
قومی ٹیم کو تیسرا نقصان 46 کے مجموعی اسکور پر وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 5 رنز بنا چکے تھے، ان کے بعد سلمان علی آغا 9 رنز اور بابر اعظم 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
انگلینڈ کے خلاف تاریخ رقم کرنے والے شاداب خان بھی اس مرتبہ ناکام ہوگئے اور صرف 2 رنز بنا سکے۔
عرفات منہاس 10، حسن نواز 17 رنز بناسکے، جبکہ سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کو فائنل میں جگہ بنانے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروی ہے جبکہ قومی ٹیم پہلے ہی ایونٹ کے فائنل میں پہنچ چکی۔
پاکستان نے سری لنکا کو پہلے میچ میں 37 رنز سے شکست دی تھی جبکہ انگلش ٹیم کے خلاف دونوں میچز میں بالترتیب 87 رنز اور ایک وکٹ سے کامیابی حاصل۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





