جدید کورسز اور 15 ہزار ماہانہ وظیفہ! 18 سے 45 سال کی عمر کی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "جدید کورسز اور 15 ہزار ماہانہ وظیفہ! 18 سے 45 سال کی عمر کی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دیہی علاقوں کی خواتین کو باوقار روزگار اور خودکفیل بنانے کے لیے محکمہ وومن ڈویلپمنٹ کے زیرِ اہتمام ایک بے مثال اقدام ”شی تھریڈ“ (She Thread) ٹیکسٹائل ٹریننگ پروگرام شروع کر دیا گیا۔
- "شی تھریڈ پروگرام کے تحت اب تک 1,150 دیہی خواتین ٹیکسٹائل ٹریننگ مکمل کر کے اپنے پاؤں پر کھڑی ہو چکی ہیں۔
- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جون تک 2,500 دیہی خواتین کو معیاری ٹیکسٹائل ٹریننگ فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
- تربیت کے دوران دیہی خواتین کو 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا اور کورس کی مکمل ادائیگی کے بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری میں برسرِ روزگار کیا جائے گا۔
لاہور (بیورو رپورٹ): لاہور : شی تھریڈ“ پروگرام کے تحت خواتین کی رجسٹریشن شروع کردی گئی، جس میں ٹیکسٹائل ٹریننگ کے ساتھ ماہانہ 15 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دیہی علاقوں کی خواتین کو باوقار روزگار اور خودکفیل بنانے کے لیے محکمہ وومن ڈویلپمنٹ کے زیرِ اہتمام ایک بے مثال اقدام ”شی تھریڈ“ (She Thread) ٹیکسٹائل ٹریننگ پروگرام شروع کر دیا گیا۔
"شی تھریڈ پروگرام کے تحت اب تک 1,150 دیہی خواتین ٹیکسٹائل ٹریننگ مکمل کر کے اپنے پاؤں پر کھڑی ہو چکی ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جون تک 2,500 دیہی خواتین کو معیاری ٹیکسٹائل ٹریننگ فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
تربیت کے دوران دیہی خواتین کو 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا اور کورس کی مکمل ادائیگی کے بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری میں برسرِ روزگار کیا جائے گا۔
محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام”شی تھریڈ“پروگرام کے تحت لاہور میں دیہی علاقو ں کی خواتین کی رجسٹریشن شروع کردی گئی۔
لاہور کے قریب ملتان روڈ پر واقع شاہکام انڈسٹری میں 3 ماہ کے کورس کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں کلاس روم تدریس کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل ٹریننگ بھی دی جائے گی۔
خواتین کو انڈسٹریل سلائی مشین آپریٹر اور اپیرل سپروائزر کی مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق تربیت دی جائے گی۔
پروگرام میں داخلے کے لیے امیدوار خواتین کی عمر 18 سے 45 سال اور پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے۔
کم از کم تعلیمی قابلیت میٹرک مقرر کی گئی ہے۔
رجسٹریشن کے لیے قومی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کے ہمراہ ملتان روڈ لاہور کے قریب واقع شاہکام انڈسٹریز میں درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔
خواہشمند خواتین قومی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کے ساتھ شاہکام انڈسٹریز میں درخواست جمع کرا سکتی ہیں۔
ابتدائی تصدیق کے بعد داخلے کے لیے حلف نامہ جمع کرانا ہوگا، معلومات کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز، یونین کونسل سیکرٹریز اور ضلعی دفاتر سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ "دیہی خواتین کو مارکیٹ بیسڈ ٹریننگ دے کر باوقار روزگار کے اہل بنانا ہماری ترجیح ہے۔ شی تھریڈ پروگرام کے تحت خواتین کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق ہنر سکھا کر انہیں فوراً روزگار فراہم کیا جائے گا۔۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





