جعلی ای پروٹیکٹر اور فرضی ملازمت پر عراق جانے کی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "جعلی ای پروٹیکٹر اور فرضی ملازمت پر عراق جانے کی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے کراچی ائیرپورٹ پر مؤثر جانچ پڑتال اور باریک بینی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جعلی ای پروٹیکٹر اور مشتبہ ملازمت کی بنیاد پر عراق جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
- کارروائی کے دوران عراق کے ورک ویزوں پر سفر کرنے والے تین مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ سے آف لوڈ کردیا گیا۔
- آف لوڈ کیے گئے مسافروں کا تعلق ضلع گجرات سے ہے، جن میں آکاش طارق، مرزا سلیمان ظفر بیگ اور مرزا سفیان مظہر بیگ شامل ہیں۔
- ترجمان نے بتایا کہ تینوں مسافروں کے پاس تئیس اکتوبر دو ہزار چھبیس کو جاری کردہ ای پروٹیکٹر رجسٹریشن سرٹیفکیٹس موجود تھے۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی : جعلی ای پروٹیکٹر اور فرضی ملازمت پر عراق جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 مسافروں کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے کراچی ائیرپورٹ پر مؤثر جانچ پڑتال اور باریک بینی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جعلی ای پروٹیکٹر اور مشتبہ ملازمت کی بنیاد پر عراق جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
کارروائی کے دوران عراق کے ورک ویزوں پر سفر کرنے والے تین مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ سے آف لوڈ کردیا گیا۔
آف لوڈ کیے گئے مسافروں کا تعلق ضلع گجرات سے ہے، جن میں آکاش طارق، مرزا سلیمان ظفر بیگ اور مرزا سفیان مظہر بیگ شامل ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ تینوں مسافروں کے پاس تئیس اکتوبر دو ہزار چھبیس کو جاری کردہ ای پروٹیکٹر رجسٹریشن سرٹیفکیٹس موجود تھے۔
دستاویزات میں انہیں بلیو روز کنسٹرکشن، بصرہ میں ورکر ظاہر کیا گیا تھا تاہم تنخواہ، آجر کے فون نمبر اور ای میل کے خانے خالی ہونے کے باعث دستاویزات مشکوک پائی گئیں۔
ابتدائی تفتیش کے دوران مسافروں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے گجرات کے رہائشی ایجنٹ شاہد سے 4، 4 لاکھ روپے کے عوض یہ جعلی ای پروٹیکٹر بنوائے تھے، جبکہ ویزوں کا انتظام ان کے رشتہ داروں (یاسر اور یاسین) نے کیا تھا۔
ابتدائی جانچ میں عراق کے راستے ممکنہ غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے خدشات بھی سامنے آئے ہیں، جن کی مزید تصدیق کی جا رہی ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے تینوں مسافروں کو مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کردیا ہے اور حکام کی جانب سے ایجنٹوں کے کردار کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





