جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا۔
- منعم ظفر خان نے کہا کہ کورنگی کے یوسی چیرمیںن خورشید اقبال کے گھر زمان ٹاؤن پولیس موبائل گئی۔
- جناح ٹائون یو سی 1 کے وارڈ کونسلر ساجد جیلانی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے اور سولجر بازار کے وارڈ کونسلر کو کو بھی حراست میں رکھا گیا ہے جب کہ اللہ گُل کو تھانہ سائٹ سپرہائی وے ڈسٹرک ایسٹ میں رکھا گیا۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی میں جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ شہر بھر سے متنخب نمائندوں کو تھانے بلا کر حراست میں رکھا گیا ہے ہمارے منتخب نمائندوں کی گرفتاری فارم 47 کے پیداواروں کی ایما پر کی جارہی ہے یہ گرفتاریاں تعمیر و ترقی کے کام میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ کورنگی کے یوسی چیرمیںن خورشید اقبال کے گھر زمان ٹاؤن پولیس موبائل گئی اور تھانے چلنے کا کہا وہ پولیس کے ساتھ تھانے گئے تو وہاں جا کر تھانے سے باہر جانے سے منع کر دیا گیا، چنیسر ٹائون کے کونسلر اطہر امام اور مجاہد کو تھانہ ٹیپو سلطان بلایا گیا اور اسی طرح حراست میں رکھا گیا۔
جناح ٹائون یو سی 1 کے وارڈ کونسلر ساجد جیلانی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے اور سولجر بازار کے وارڈ کونسلر کو کو بھی حراست میں رکھا گیا ہے جب کہ اللہ گُل کو تھانہ سائٹ سپرہائی وے ڈسٹرک ایسٹ میں رکھا گیا۔
منعم ظفرخان کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جا رہی، ان گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ارباب اختیار سے گرفتار نمائندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔تے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





