جناح اسپتال کراچی میں جھل مگسی کا ریبیز کا مریض دوران علاج انتقال کرگیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "جناح اسپتال کراچی میں جھل مگسی کا ریبیز کا مریض دوران علاج انتقال کرگیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- جناح اسپتال ذرائع کے مطابق جھل مگسی سے تعلق رکھنے والے 12 سال کے نوجوان میں ریبیز کی علامات پائی گئیں۔
- اسپتال ذرائع کے مطابق کچھ کیسز میں ریبیز امیولوگلوبن لگائی جاتی ہے جو کہ اس مریض کو نہیں لگائی گئی تھی۔
- ذرائع کے مطابق مریض میں تیز بخار، پانی سے خوف سمیت دیگر ریبیز کی علامات پائی گئیں، مریض کو یکم نومبر کو جناح اسپتال لایا گیا تھا، آج شام میں انتقال کرگیا۔
- مجموعی طور پر ریبیز کیسز کی تعداد 41 ہو گئی، انڈس اسپتال سے اب تک 29 ریبیز کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جناح اسپتال میں ریبیز کیسز کی تعداد 12 ہو گئی۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی کے جناح اسپتال میں جھل مگسی سے تعلق رکھنے والا ریبیز کا مریض دوران علاج انتقال کرگیا۔
جناح اسپتال ذرائع کے مطابق جھل مگسی سے تعلق رکھنے والے 12 سال کے نوجوان میں ریبیز کی علامات پائی گئیں۔ مریض کو ایک ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا،مریض کو لاڑکانہ میں ریبیز کی ویکسین کے دو ڈوز بھی دیے گئے تھے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق کچھ کیسز میں ریبیز امیولوگلوبن لگائی جاتی ہے جو کہ اس مریض کو نہیں لگائی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق مریض میں تیز بخار، پانی سے خوف سمیت دیگر ریبیز کی علامات پائی گئیں، مریض کو یکم نومبر کو جناح اسپتال لایا گیا تھا، آج شام میں انتقال کرگیا۔
مجموعی طور پر ریبیز کیسز کی تعداد 41 ہو گئی، انڈس اسپتال سے اب تک 29 ریبیز کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جناح اسپتال میں ریبیز کیسز کی تعداد 12 ہو گئی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





