جہاں آبادی کے مطابق ضرورت ہے وہاں صوبے بنائے جائیں: خالد مقبول صدیقی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "جہاں آبادی کے مطابق ضرورت ہے وہاں صوبے بنائے جائیں: خالد مقبول صدیقی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے مضبوط صوبے کا مقدمہ اور ضرورت سندھ کے شہری علاقوں میں ہے۔
- انہوں نے کہا کہ ایسی جمہوریت کی ضرورت نہیں جس کے ثمرات عام پاکستانیوں تک نہ پہنچیں۔
- خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ انتظامی یونٹ کے مطالبے کو ایوانوں سے نکال کر قانون و آئین کے راستوں سے ہو کر سڑکوں پر فیصلہ کروائیں گے۔
- انہوں نے کہا کہ جو پوچھتے ہیں، ’آپ کا صوبہ کہاں بنے گا؟‘، ان کو جواب ہے، ’ہم اپنے حصے کی زمین ساتھ لائے تھے‘، پاکستان میں غیر مسلموں کی چھوڑی ہوئی متروکہ جائیدادیں قانونی طور پر ہماری ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جہاں صوبے کا مطالبہ ہے اور جہاں آبادی کے مطابق صوبوں کی ضرورت ہے وہاں صوبے بنائے جائیں۔
کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے مضبوط صوبے کا مقدمہ اور ضرورت سندھ کے شہری علاقوں میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی جمہوریت کی ضرورت نہیں جس کے ثمرات عام پاکستانیوں تک نہ پہنچیں۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ انتظامی یونٹ کے مطالبے کو ایوانوں سے نکال کر قانون و آئین کے راستوں سے ہو کر سڑکوں پر فیصلہ کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو پوچھتے ہیں، ’آپ کا صوبہ کہاں بنے گا؟‘، ان کو جواب ہے، ’ہم اپنے حصے کی زمین ساتھ لائے تھے‘، پاکستان میں غیر مسلموں کی چھوڑی ہوئی متروکہ جائیدادیں قانونی طور پر ہماری ہیں۔
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ اب ظالموں کے خلاف مظلوموں کی صف بندی کا وقت آچکا ہے۔ جابروں کےخلاف مظلوموں کی صف بندی کا وقت آچکا ہے، ایک طرف لوٹنے والے اور دوسری طرف لٹنے والے ہوں گے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے صف بندی تیار ہے، پاکستان کو موروثی سیاست اور جاگیردارانہ جمہوریت کی ضرورت نہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





