حکومت اسلام آباد مارچ سے قبل عوام کو ریلیف دے ورنہ بات سڑکوں پر ہوگی، حافظ نعیم الرحمان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "حکومت اسلام آباد مارچ سے قبل عوام کو ریلیف دے ورنہ بات سڑکوں پر ہوگی، حافظ نعیم الرحمان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے حوالے سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ لیوی کا بوجھ مڈل کلاس اور غریب لوگ اٹھا رہے ہیں۔
- انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہم سے مزید 7 سے 10 دن کا وقت مانگا ہے، ہمیں پیٹرولیم سے متعلق ریلیف کا دائرہ وسیع کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔
- امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کو بے نتیجہ نہیں کہہ سکتے، انہوں نے اتفاق کیا ہے کہ ریلیف کے دائرہ کار کو بڑھائیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے حوالے سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ لیوی کا بوجھ مڈل کلاس اور غریب لوگ اٹھا رہے ہیں، فیول ریلیف پیکج سے عوام کو زیادہ فائدہ نہیں ہو رہا، ہم نے واضح کیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کو بھتہ ٹیکس سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہم سے مزید 7 سے 10 دن کا وقت مانگا ہے، ہمیں پیٹرولیم سے متعلق ریلیف کا دائرہ وسیع کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، اگر پیکج کا اعلان نہ ہوا تو پھر شاید سڑکوں پر ہی بات ہوگی، ہم اسلام آباد مارچ سے دستبردار نہیں ہوں گے اور تیاری جاری رکھیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کو بے نتیجہ نہیں کہہ سکتے، انہوں نے اتفاق کیا ہے کہ ریلیف کے دائرہ کار کو بڑھائیں گے، ہم مارچ کی تیاری کریں گے اور ساتھ ساتھ مذاکرات بھی کریں گے، نومبر کے وسط میں اسلام آباد کی طرف تاریخی مارچ کیا جائے گا، ہم اپنی بات پر قائم ہیں کہ لیوی کا خاتمہ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر حکومت آئی ایم ایف کا کشکول توڑنے کا دعویٰ کرتی ہے، لیکن پھر وہی حکومت آئی ایم ایف کی وہ بھی شرائط مان لیتی ہے جو اس نے کہی نہیں، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھی ہیں تو ریفائنریز کا مارجن کیوں بڑھا دیا گیا؟
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے احتجاج اور دھرنوں کے ذریعے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے روکا ہوا ہے، بھرپور طریقے سے احتجاج کیا تو پھر حکومت کچھ پیچھے آئی ہے، ہمارے دھرنے کے نتیجے میں 32 روپے تک لیوی میں کمی کی گئی، ہمارے احتجاج اور پریشر کی وجہ سے حکومت نے کچھ ریلیف دینے کی کوشش۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





