حکومت معاشی ترقی اور ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں، بلال اظہر کیانی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "حکومت معاشی ترقی اور ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں، بلال اظہر کیانی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا بنیادی کردار نجی شعبے کی سرپرستی اور آسانیاں پیدا کرنا ہے، اسی وژن کے تحت جہلم کے شاندار پوٹینشل۔
- ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (جے سی سی آئی)کے نو منتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کے دوران کیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر حکومت ملکی معیشت ترقی ، صنعتی استحکام اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز)کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے جس کے تحت سمیڈا بورڈ کو ازسرنو تشکیل دے کر فعال بنا دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا بنیادی کردار نجی شعبے کی سرپرستی اور آسانیاں پیدا کرنا ہے، اسی وژن کے تحت جہلم کے شاندار پوٹینشل، بلند شرحِ خواندگی اور پرامن ماحول کو بروئے کار لا کر اسے خطے کا کامیاب معاشی و کاروباری حب بنایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (جے سی سی آئی)کے نو منتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں صدر انجمن تاجران ملک محمد اقبال، نومنتخب صدر جہلم چیمبر اظہر ڈار، سینئر نائب صدر عبدالغفور بٹ، نائب صدر ندیم خان، سابق صدر زاہد بٹ، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، صنعت کاروں، تاجر برادری اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیر مملکت نے نئی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کاروباری شعبے میں خواتین کے کردار کی تعریف۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





