حیدرآباد: بجلی کے پول ہٹائے بغیر تعمیر ہونیوالی سڑک سے تمام کھمبے ہٹا دیے گئے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "حیدرآباد: بجلی کے پول ہٹائے بغیر تعمیر ہونیوالی سڑک سے تمام کھمبے ہٹا دیے گئے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- حیدرآباد میں قاسم آباد علمدار چوک تک روڈ پر نصب بجلی کے تمام کھمبے ہٹا دیے گئے حیسکو کا کام کل تک مکمل کرلیا جائے گا۔
- سندھ حکومت کی جانب سے علمدار چوک قاسم آباد تک نیا روڈ تعمیر کیا گیا ہے۔
- حیدرآباد میں عملدار چوک سے اولڈ نیشنل ہائی وے تک سڑک کی تعمیر پر حیسکو نے بھی سوال اٹھا دیا۔
- جیو نیوز کی جانب سے خبر نشر کرنے کے بعد بجلی کے تمام پولز ہٹا دیے گئے۔
حیدرآباد میں قاسم آباد علمدار چوک تک روڈ پر نصب بجلی کے تمام کھمبے ہٹا دیے گئے حیسکو کا کام کل تک مکمل کرلیا جائے گا۔
سندھ حکومت کی جانب سے علمدار چوک قاسم آباد تک نیا روڈ تعمیر کیا گیا ہے۔ روڈ کے درمیان نصب بجلی کے پول ہٹائے گئے بغیر سڑک کو عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا جس سے نہ صرف شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا بلکہ حادثات بھی رونما ہورہے تھے۔
حیدرآباد میں عملدار چوک سے اولڈ نیشنل ہائی وے تک سڑک کی تعمیر پر حیسکو نے بھی سوال اٹھا دیا۔
جیو نیوز کی جانب سے خبر نشر کرنے کے بعد بجلی کے تمام پولز ہٹا دیے گئے۔
سپرنٹنڈنٹ انجینئر حیسکو عقیل نور نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس شاہراہ پر 100 بجلی کے پولز نصب تھے جن سے شہر کے مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی فراہم کی جارہی تھی یہ کام آسان نہیں تھا، تاہم کھمبے ہٹادیے باقی کام کل تک مکمل ہوجائے گا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





