خونی ڈمپر نے ٹیوشن سے واپس آتی بچی کی جان لے لی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "خونی ڈمپر نے ٹیوشن سے واپس آتی بچی کی جان لے لی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بھینس کالونی میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 13 سالہ لڑکی جاں بحق ہونے کے واقعے پر اہلخانہ نے بتایا کہ حادثے کے وقت 4 بہن بھائی موٹرسائیکل پر سوار تھے جسے ڈمپر نے ٹکر مار۔
- جاں بحق بچی کی شناخت 13 سالہ عددت کے نام سے ہوئی۔
- اہلخانہ کے مطابق موٹر سائیکل متوفی بچی کا کم عمربھائی چلا رہا تھا اور موٹرسائیکل پر10 سالہ ایبنر اور 9 سالہ کیلسٹا بھی سوار تھی۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی میں خونی ڈمپر نے ایک اور جان لے لی، ٹیوشن سے واپسی کا سفر لڑکی کو موت کے منہ میں لے گیا۔
بھینس کالونی میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 13 سالہ لڑکی جاں بحق ہونے کے واقعے پر اہلخانہ نے بتایا کہ حادثے کے وقت 4 بہن بھائی موٹرسائیکل پر سوار تھے جسے ڈمپر نے ٹکر مار۔
جاں بحق بچی کی شناخت 13 سالہ عددت کے نام سے ہوئی۔
اہلخانہ کے مطابق موٹر سائیکل متوفی بچی کا کم عمربھائی چلا رہا تھا اور موٹرسائیکل پر10 سالہ ایبنر اور 9 سالہ کیلسٹا بھی سوار تھی۔ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق لڑکی کے 3بہن بھائی بھی زخمی ہوئے۔
اہلخانہ نے بتایا کہ چاروں بہن بھائی موٹرسائیکل پر ٹیوشن سےگھر واپس آرہے تھے کہ ڈمپر کی ٹکر سے حادثہ پیش آگیا اور ڈمپر ڈرائیور فرار ہو گیا۔
متاثرہ خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت تیزرفتار ڈمپرز کےخلاف کارروائی کرے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





