خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیم پر حملہ، دو پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیم پر حملہ، دو پولیس اہلکار ہلاک"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پولیس افسر ایاز خان کے مطابق یہ اہلکار انسداد پولیو کی ایک مہم کے دوران ایک قریبی گاؤں میں ویکسینیشن ٹیموں کی حفاظت کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں ان پر حملہ کر دیا گیا۔
- حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔
- وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔
- پولیو ٹیموں اور ان کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو پاکستان میں طویل عرصے سے شدت پسندانہ حملوں کا سامنا ہے۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): گوگل پر ڈی ڈبلیو کو ترجیح دیں پاکستان میں شدت پسند اکثر انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
پولیس افسر ایاز خان کے مطابق یہ اہلکار انسداد پولیو کی ایک مہم کے دوران ایک قریبی گاؤں میں ویکسینیشن ٹیموں کی حفاظت کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں ان پر حملہ کر دیا گیا۔
حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے اہلکار ملک کے صحت مند مستقبل کے لیے کام کر رہے تھے۔
پولیو ٹیموں اور ان کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو پاکستان میں طویل عرصے سے شدت پسندانہ حملوں کا سامنا ہے۔ پاکستانی طالبان سمیت کئی عسکریت پسند گروہ ان مہمات کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔
ان گروہوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ پولیو ویکسینیشن ایک مبینہ مغربی سازش ہے، جس کا مقصد بچوں کو بانجھ بنانا ہے۔ تاہم طبی ماہرین اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق پولیو ویکسین محفوظ اور مؤثر ہے اور چھوٹے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کا اہم ذریعہ ہے۔
ایسے حملوں سے نہ صرف ویکسینیشن ٹیموں کی سلامتی خطرے میں پڑ جاتی ہے بلکہ دور دراز علاقوں میں بچوں تک ویکسین پہنچانے کی کوششیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔
مہمند میں انسداد پولیو ٹیم پر یہ حملہ ایسے وقت پر ہوا ہے، جب پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے ایک نئی ملک گیر مہم شروع کی گئی ہے۔ دو سے آٹھ نومبر تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران زیادہ خطرات والے 97 اضلاع میں تقریباً دو کروڑ 40 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔
اس مہم میں دو لاکھ سے زیادہ پولیو کارکن حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان اور پڑوسی ملک افغانستان دنیا کے وہ دو آخری ممالک ہیں، جہاں قدرتی طور پر پھیلنے والا پولیو وائرس اب بھی موجود ہے۔
پاکستان میں 2025ء کے دوران پولیو کے 31 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ 2026ء میں اب تک سات نئے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
پولیو کی بیماری کا کوئی علاج نہیں، اور یہ بچوں میں مستقل معذوری یا ان کی موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ تاہم ویکسین کے ذریعے اس سے بچاؤ ممکن ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ویکسین کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کارکنوں اور اہلکاروں کا تحفظ بھی ضروری ہے، جو خطرات کے باوجود بچوں تک حفاظتی ویکسین پہنچانے کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
خود پولیو کا شکار، لیکن دوسروں کو بچانے کے لیے پرعزم To view this video please enable JavaScript, and consider upgrading to a web browser that supports HTML5 video۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





