خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دور کی 1224 ترقیاتی اسکیموں کی چھان بین کا فیصلہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دور کی 1224 ترقیاتی اسکیموں کی چھان بین کا فیصلہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سرکاری ذرائع کے مطابق سابق حکومت کے دور میں 1224 نئی ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئی تھیں جن کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 1 ہزار 348 ارب روپے تھا جبکہ ان اسکیموں کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں 107 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
- ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ فورمز سے منظوری حاصل نہ کرنے والی اسکیمیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
- آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں ذم' داران کے خلاف انکوائری کی واضح طور پر سفارش کی ہے۔
- زیرِ جائزہ اسکیموں میں وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اور اسپیکر بابر سلیم کے حلقوں کی اسکیمیں بھی شامل ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): خیبر پختون خوا حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے دورِ حکومت میں منظور کی گئی سالانہ ترقیاتی اسکیموں کی چھان بین شروع کر دی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سابق حکومت کے دور میں 1224 نئی ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئی تھیں جن کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 1 ہزار 348 ارب روپے تھا جبکہ ان اسکیموں کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں 107 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ فورمز سے منظوری حاصل نہ کرنے والی اسکیمیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں ذم' داران کے خلاف انکوائری کی واضح طور پر سفارش کی ہے۔
زیرِ جائزہ اسکیموں میں وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اور اسپیکر بابر سلیم کے حلقوں کی اسکیمیں بھی شامل ہیں۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا ثمر ہارون بلور کا کہنا ہے کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس عمل میں سیاسی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔
ان کے مطابق تمام فیصلے ہر اسکیم کا الگ الگ جائزہ لے کر میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





