دبئی؛ پیدل سڑک عبور کرنے والے خبردار ہوجائیں؛ 400 درہم جرمانہ ہوگا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "دبئی؛ پیدل سڑک عبور کرنے والے خبردار ہوجائیں؛ 400 درہم جرمانہ ہوگا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- خلیج ٹائمز کے مطابق حکام نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مقامات کے علاوہ سڑک عبور کرنے یا پیدل چلنے والوں کے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے پر 400 درہم جرمانہ ہوسکتا۔
- پولیس حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سڑک عبور کرنے کے لیے زیبرا کراسنگ، پیدل چلنے والوں کے لیے مختص راستوں اور ٹریفک سگنلز کا استعمال کریں۔
- حکام کے مطابق مصروف سڑکوں پر غیر مقررہ مقام سے گزرنے کی کوشش نہ صرف پیدل چلنے والوں کی جان خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ ڈرائیوروں کے لیے بھی ہنگامی اور خطرناک صورتِ حال پیدا کرسکتی۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): دبئی میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور سڑکوں کو حادثات سے محفوظ بنانے کے لیے پولیس نے پیدل چلنے والوں کے خلاف آگاہی مہم تیز کردی۔
خلیج ٹائمز کے مطابق حکام نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مقامات کے علاوہ سڑک عبور کرنے یا پیدل چلنے والوں کے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے پر 400 درہم جرمانہ ہوسکتا۔
پولیس حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سڑک عبور کرنے کے لیے زیبرا کراسنگ، پیدل چلنے والوں کے لیے مختص راستوں اور ٹریفک سگنلز کا استعمال کریں۔ سڑک پر قدم رکھنے سے پہلے دونوں جانب سے آنے والی گاڑیوں کا جائزہ لینا بھی ضروری قرار دیا گیا۔
حکام کے مطابق مصروف سڑکوں پر غیر مقررہ مقام سے گزرنے کی کوشش نہ صرف پیدل چلنے والوں کی جان خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ ڈرائیوروں کے لیے بھی ہنگامی اور خطرناک صورتِ حال پیدا کرسکتی۔
دبئی پولیس نے گاڑی چلانے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیدل چلنے والوں کی موجودگی میں محتاط رہیں، رفتار کم رکھیں اور مقررہ کراسنگ پر انہیں راستہ دیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





