دو وکٹیں گرنے کے بعد کیا فیصلہ کیا تھا؟ فخرزمان نے بتا دیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "دو وکٹیں گرنے کے بعد کیا فیصلہ کیا تھا؟ فخرزمان نے بتا دیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اپنی پرفارمنس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا کردار جارحانہ بیٹنگ کر کے آنے والے بیٹرز کیلئے آسانی پیدا کرنا ہے سری لنکا کیخلاف 2ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد بیٹنگ کا انداز تبدیل کیا، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد فیصلہ کیا کہ کریز پر وقت گزارنا ضروری ہے۔
- فخرزمان نے کہا کہ سعدبیگ نے جس انداز میں اننگز کا آغاز کیا وہ شاندار تھا، سعد بیگ کی مثبت اور جارحانہ بیٹنگ سے مجھ پر دباؤ کم ہوا جب آپ رنز نہیں بنا رہے ہوتے تو دوسرے اینڈسے مثبت بیٹنگ مددگار ہوتی ہے۔
- ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کا کھلاڑیوں پر اعتماد بہت اہمیت رکھتا ہے نوجوان کھلاڑیوں نے3ملکی سیریز میں شاندار فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، نوجوان کھلاڑیوں کی مشکل حالات میں کارکردگی سے سینئرز کا اعتماد بھی بڑھتا ہے خوشی ہے نوجوان کھلاڑیوں نے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔
- مجھے معلوم ہے کہ جب میرا دن ہوگا تو پرفارم کروں گا، فخر زمان۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): سری لنکا کے خلاف فائنل میں سنچری بنانے والے فخرزمان نے کہا ہے کہ فائنل میچوں میں کامیابی کی وجہ کریز پر خود کو وقت دینا ہے، فائنل میں دباؤ زیادہ ہوتا ہے صورتحال کے مطابق بیٹنگ ضروری ہے۔
اپنی پرفارمنس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا کردار جارحانہ بیٹنگ کر کے آنے والے بیٹرز کیلئے آسانی پیدا کرنا ہے سری لنکا کیخلاف 2ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد بیٹنگ کا انداز تبدیل کیا، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد فیصلہ کیا کہ کریز پر وقت گزارنا ضروری ہے۔
فخرزمان نے کہا کہ سعدبیگ نے جس انداز میں اننگز کا آغاز کیا وہ شاندار تھا، سعد بیگ کی مثبت اور جارحانہ بیٹنگ سے مجھ پر دباؤ کم ہوا جب آپ رنز نہیں بنا رہے ہوتے تو دوسرے اینڈسے مثبت بیٹنگ مددگار ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کا کھلاڑیوں پر اعتماد بہت اہمیت رکھتا ہے نوجوان کھلاڑیوں نے3ملکی سیریز میں شاندار فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، نوجوان کھلاڑیوں کی مشکل حالات میں کارکردگی سے سینئرز کا اعتماد بھی بڑھتا ہے خوشی ہے نوجوان کھلاڑیوں نے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔
مجھے معلوم ہے کہ جب میرا دن ہوگا تو پرفارم کروں گا، فخر زمان۔
واضح رہے کہ فخر نے سری لنکن بولرز کے مقابل شاندار بیٹنگ کی 99 گیندوں پر 127 رنز کی اننگ کھیلی، انہوں نے سریز کے دوران 5 میچز میں مجموعی طور پر 158 رنز اسکور کیے۔
پاکستانی اوپنر نے فائنل میچ میں اپنی عمدہ پرفارمنس کی بدولت 97 میچز میں اپنے 4 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





