دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کو بجلی فراہمی کیلیے ٹرانسمیشن لائن مکمل

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کو بجلی فراہمی کیلیے ٹرانسمیشن لائن مکمل"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- جھمپیر-II گرڈ سے دھابیجی گرڈ سٹیشن تک آنے والی ٹرانسمیشن لائن کو کامیابی سے انرجائز کر دیا گیا جس سے دھابیجی اکنامک زون کو قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
- منصوبہ ایک ارب80 کروڑ69 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے اور یہ وفاقی حکومت کے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کو صنعتی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کے فیصلے سے ہم آہنگ ہے۔
- منصوبے کی تکمیل سے اقتصادی زون میں صنعتی یونٹس کے قیام اور توسیع کے ساتھ مقامی آبادی کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے، سپلائی چین مضبوط ہونے اور قومی معیشت میں مثبت کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔
- منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل گرڈ پاکستان انجینئر الطاف حسین ملک نے ٹرانسمیشن لائن کی کامیاب تکمیل پر متعلقہ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل دھابیجی سپیشل اکنامک زون کو بجلی کی فراہمی کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور طویل مدتی صنعتی ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): نیشنل گرڈ پاکستان نے کراچی کے قریب دھابیجی سپیشل اکنامک زون کو بجلی فراہمی کیلئے 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن مکمل کرلی ہے۔
جھمپیر-II گرڈ سے دھابیجی گرڈ سٹیشن تک آنے والی ٹرانسمیشن لائن کو کامیابی سے انرجائز کر دیا گیا جس سے دھابیجی اکنامک زون کو قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اس اہم پیش رفت سے خطے میں صنعتی سرگرمیوں، نئی سرمایہ کاری، روزگار کے نئے مواقع اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔
منصوبہ ایک ارب80 کروڑ69 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے اور یہ وفاقی حکومت کے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کو صنعتی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کے فیصلے سے ہم آہنگ ہے۔ قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی صنعتی یونٹس کے تسلسل، کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔
منصوبے کی تکمیل سے اقتصادی زون میں صنعتی یونٹس کے قیام اور توسیع کے ساتھ مقامی آبادی کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے، سپلائی چین مضبوط ہونے اور قومی معیشت میں مثبت کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔ بالخصوص سندھ کے نوجوانوں کو اپنے ہی علاقے میں روزگار اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع میسر آئیں گے۔
منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل گرڈ پاکستان انجینئر الطاف حسین ملک نے ٹرانسمیشن لائن کی کامیاب تکمیل پر متعلقہ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل دھابیجی سپیشل اکنامک زون کو بجلی کی فراہمی کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور طویل مدتی صنعتی ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
نیشنل گرڈ پاکستان ملک کے ہر خطے کو بجلی کی ترسیل کے مضبوط اور قابلِ اعتماد نظام سے منسلک کرنے اور ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





