دیپالپور روڈ پر مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق، 33 زخمی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "دیپالپور روڈ پر مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق، 33 زخمی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- جاں بحق افراد میں پیرا فورس کا اہلکار زاہد اور پنجاب ہائی وے پولیس کا اہلکار علی حسنین بھی شامل ہیں۔
- ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں ساہیوال اسپتال ریفر کردیا گیا۔
- حادثہ اس قدر شدید تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جاں بحق اور زخمی افراد کو 3 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن میں کرین سمیت بھاری مشینری کی مدد سے نکالا گیا۔
- ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اضافی ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): دیپالپور روڈ پر ملتان سے قصور جانے والی مسافر بس اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 9 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔
جاں بحق افراد میں پیرا فورس کا اہلکار زاہد اور پنجاب ہائی وے پولیس کا اہلکار علی حسنین بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں ساہیوال اسپتال ریفر کردیا گیا۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جاں بحق اور زخمی افراد کو 3 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن میں کرین سمیت بھاری مشینری کی مدد سے نکالا گیا۔
ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اضافی ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری، معیاری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





