روس تہران کے ساتھ اپنے تمام وعدے پورے کررہا ہے: پیوٹن

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "روس تہران کے ساتھ اپنے تمام وعدے پورے کررہا ہے: پیوٹن"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات گزشتہ روز گیس برآمد کرنے والے ممالک کے آٹھویں فورم پر ماسکو میں روسی صدر پیوٹن اور ان کے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آئی۔
- رپورٹس کے مطابق روسی صدر پیوٹن کا دوران ملاقات کہنا تھا کہ انہوں نے ایرانی صدر کے ساتھ بالمشافہ ملاقات میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
- انہوں نے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے پر کام جاری رہنے کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 10.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): ماسکو: روسی صدر پیوٹن نے توقع ظاہر کی ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال میں مثبت پیش رفت ہوگی، ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا کہ ماسکو تہران کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کر رہا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات گزشتہ روز گیس برآمد کرنے والے ممالک کے آٹھویں فورم پر ماسکو میں روسی صدر پیوٹن اور ان کے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آئی۔
رپورٹس کے مطابق روسی صدر پیوٹن کا دوران ملاقات کہنا تھا کہ انہوں نے ایرانی صدر کے ساتھ بالمشافہ ملاقات میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ مشترکہ مفادات کے حصول کی کوشش کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے فریم ورک کے تحت اپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر پورا کرتا۔
انہوں نے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے پر کام جاری رہنے کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 10.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری طرف ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کو فراہم کی جانے والی حمایت پر روس کا شکریہ ادا کیا اور سیاسی، سکیورٹی و معاشی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی سطح اور دوطرفہ تجارت میں مسلسل اضافے کو سراہا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





