روسی صدر پیوٹن کی افریقی ممالک کو بڑی پیشکش

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "روسی صدر پیوٹن کی افریقی ممالک کو بڑی پیشکش"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ماسکو میں ’روس-افریقہ اقتصادی اور انسانی فورم‘ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ روس افریقی ممالک کے ساتھ تجارت، توانائی، دواسازی اور نقل و حمل کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے تیار۔
- انہوں نے کہا کہ ہم اپنے افریقی شراکت داروں کو قابل اعتماد لاجسٹک راستے (نقل و حمل کے ذرائع) قائم کرنے کے لیے جامع حل پیش کرتے ہیں۔
- انہوں نے مزید کہا کہ روس ریلوے اور سڑکوں، سمندری راستوں اور ٹرانسپورٹ مراکز کے ڈیزائن، تعمیر اور جدید کاری میں خدمات فراہم کر سکتا ہے، اور انہیں ڈیجیٹل انتظامی نظام۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے افریقی ایئر لائنز کو روس کے لیے پروازیں شروع کرنے کی دعوت دے۔
ماسکو میں ’روس-افریقہ اقتصادی اور انسانی فورم‘ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ روس افریقی ممالک کے ساتھ تجارت، توانائی، دواسازی اور نقل و حمل کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے تیار۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے افریقی شراکت داروں کو قابل اعتماد لاجسٹک راستے (نقل و حمل کے ذرائع) قائم کرنے کے لیے جامع حل پیش کرتے ہیں، جس کا براہِ راست اثر تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے پر پڑے گا لہٰذا، ہم افریقی ایئر لائنز کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ روسی فیڈریشن کے لیے اپنی پروازیں شروع کریں۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس ریلوے اور سڑکوں، سمندری راستوں اور ٹرانسپورٹ مراکز کے ڈیزائن، تعمیر اور جدید کاری میں خدمات فراہم کر سکتا ہے، اور انہیں ڈیجیٹل انتظامی نظام، ٹریکنگ اور کسٹم ڈیکلریشن (اظہارِ کوائفِ کسٹم) کے نظاموں سے لیس کر سکتا۔
پیوٹن نے بتایا کہ روس اور افریقہ کے درمیان تجارت مستقبل قریب میں 50 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے جبکہ روس اس وقت 16 افریقی ممالک میں توانائی کے 30 سے زائد ممکنہ منصوبوں پر کام کر رہا۔
انہوں نے نشاندہی کی، "گزشتہ برس روس اور افریقہ کے درمیان تجارتی حجم 27 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا تھا جو 2022 میں صرف 18 ارب ڈالر تھا یہ ایک نمایاں اضافہ ہے۔ اگرچہ یہ بھی کافی نہیں ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم مستقبل قریب میں اس ہندسے کو کم از کم دوگنا کرنے اور 50 ارب ڈالر کی حد سے تجاوز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





