ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کی ریکارڈ 12 فلمیں آسکر ایوارڈز کی دوڑ میں شامل

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کی ریکارڈ 12 فلمیں آسکر ایوارڈز کی دوڑ میں شامل"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عرب نیوز کے مطابق فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ان میں سے 11 فلمیں اپنے اپنے ممالک کی جانب سے باضابطہ طور پر نامزد کی گئی ہیں جبکہ ’انگ‘ نے 2026 کے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پلیٹ۔
- 99ویں آسکرز کے لیے اکیڈمی کے نئے قواعد کے تحت، پلیٹ فارم ایوارڈ سمیت منتخب بین الاقوامی فلم فیسٹیولز کے انعام یافتگان اس کیٹیگری کے لیے براہِ راست اپنی اینٹری جمع کرا سکتے ہیں۔
- ان 11 قومی نامزدگیوں میں ’اے میٹر آف لائف اینڈ ڈیتھ‘، ’رقیہ‘، ’سوم سوم دی نائٹ آف دی سٹارز‘، ’دی سٹوریز‘، ’گوریا‘، ’فور سیزنز ان جاوا‘، ’سنک‘، ’سٹرابیریز‘، ’بن ایمانا‘۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کے تعاون سے بننے والی ریکارڈ 12 فلمیں 99ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ان میں سے 11 فلمیں اپنے اپنے ممالک کی جانب سے باضابطہ طور پر نامزد کی گئی ہیں جبکہ ’انگ‘ نے 2026 کے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پلیٹ فارم ایوارڈ جیتنے کے بعد براہِ راست درخواست جمع کرانے کی اہلیت حاصل کی۔
99ویں آسکرز کے لیے اکیڈمی کے نئے قواعد کے تحت، پلیٹ فارم ایوارڈ سمیت منتخب بین الاقوامی فلم فیسٹیولز کے انعام یافتگان اس کیٹیگری کے لیے براہِ راست اپنی اینٹری جمع کرا سکتے ہیں۔
ان 11 قومی نامزدگیوں میں ’اے میٹر آف لائف اینڈ ڈیتھ‘، ’رقیہ‘، ’سوم سوم دی نائٹ آف دی سٹارز‘، ’دی سٹوریز‘، ’گوریا‘، ’فور سیزنز ان جاوا‘، ’سنک‘، ’سٹرابیریز‘، ’بن ایمانا‘، ’وی آر آل سٹرینجرز‘ اور ’دی ادر سائڈ آف دی سن‘ شامل ہیں۔
ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کے سی ای او فیصل بالتیور نے کہا کہ یہ کارکردگی فلم سازوں کی تیاری سے لے کر بین الاقوامی سطح پر پذیرائی تک ان کی حمایت کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی۔
انہوں نے کہا کہ ’ریڈ سی فنڈ ہر سال فلموں کی ایک بڑی تعداد کی حمایت کرتا ہے اور ان میں سے 12 فلموں کا آسکر کی دوڑ میں پہنچنا ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کے لیے انتہائی فخر کا لمحہ ہے۔‘۔
انہوں نے کہا کہ ’11 فلموں کا ان کے ممالک کی طرف سے سرکاری نامزدگی کے طور پر منتخب ہونا خود فلم سازوں اور ان کے کام کا ایک اہم اعتراف ہے اور یہ سعودی عرب، عرب دنیا، افریقہ اور ایشیا سے سامنے آنے والی صلاحیتوں اور کہانیوں کا ثبوت ہے۔‘۔
یہ اینٹریز اس سال فاؤنڈیشن کی تعاون یافتہ فلموں کو فیسٹیولز میں ملنے والی کامیابیوں کے بعد سامنے آئی ہیں۔ ’بن ایمانا‘ جو اب روانڈا کی آفیشل نامزدگی ہے، نے کانز میں کیمرہ ڈی اور جیتا، جبکہ فاؤنڈیشن کی ٹورنٹو میں بھرپور حاضری رہی جہاں ’انگ‘ سمیت آٹھ تعاون یافتہ فلمیں شامل تھیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





