زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار اسٹاک ایکسچینج کا رخ کرنے لگے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار اسٹاک ایکسچینج کا رخ کرنے لگے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں 55 فی صد اضافہ ہوا اور سرمایہ کاروں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
- خرم شہزاد کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران معیشت کی کارکردگی کے مختلف اشاریوں میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔
- رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے فائلرز کی تعداد میں 45 فی صد اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی تعداد 57 لاکھ 70 ہزار ہو گئی۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی: اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں کی تعداد میں 55 فی صد اضافہ ہوا۔
مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں 55 فی صد اضافہ ہوا اور سرمایہ کاروں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ستمبر کے دوران بھی 25 ہزار 281 نئے سرمایہ کار اسٹاک ایکسچینج سے وابستہ ہوئے۔
خرم شہزاد کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران معیشت کی کارکردگی کے مختلف اشاریوں میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جائزہ رپورٹ کے مطابق معاشی اہداف پر عمل درآمد تسلی بخش انداز میں جاری ہے، جب کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس وصولیاں بھی پہلی سہ ماہی کے مقررہ ہدف سے تجاوز کر گئیں۔
رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے فائلرز کی تعداد میں 45 فی صد اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی تعداد 57 لاکھ 70 ہزار ہو گئی۔
قرضوں کی صورت حال کے حوالے سے خرم شہزاد نے بتایا کہ جون کے مقابلے میں مجموعی قرضے 714 ارب روپے کم ہو کر 86 ٹریلین روپے رہ گئے۔ اسی عرصے میں اندرونی قرضوں میں 684 ارب روپے کی کمی ہوئی اور ان کا حجم 58.8 ٹریلین روپے پر آ گیا، جب کہ بیرونی قرضے 98.2 ارب ڈالر کی سطح پر برقرار رہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





