سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے، پاک فوج کا اظہارِ افسوس

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے، پاک فوج کا اظہارِ افسوس"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
- پاک فوج کے معمر ترین، تجربہ کار لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) سلطان محمد خان مینگل کا کوئٹہ میں انتقال ہوگیا۔
- آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مرحوم کو نمایاں عسکری خدمات، قیادت اور پاکستان آرمی کے لیے قابلِ قدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے معمر ترین، تجربہ کار لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) سلطان محمد خان مینگل کا کوئٹہ میں انتقال ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مرحوم کو نمایاں عسکری خدمات، قیادت اور پاکستان آرمی کے لیے قابلِ قدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتی ہے، اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر و استقامت دے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق آرمی چیف جنرل(ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔تے ہوئے پاک فوج کے لیے ان کی گراں قدر خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر دکھ اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
صدر مملکت کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل دے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





