ساف چیمپئن شپ: بھارت نے پاکستان کو 3-2 سے ہرادیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ساف چیمپئن شپ: بھارت نے پاکستان کو 3-2 سے ہرادیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے گئے گروپ بی کے مقابلے میں پاکستان نے انجری ٹائم میں دو گول کرکے واپسی کی کوشش کی، تاہم بھارتی ٹیم اپنی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔
- بھارت نے پہلے ہاف میں تین گول اسکور کیے۔
- پاکستان کو پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل پنالٹی بھی ملی، تاہم شائیک دوست کا شاٹ بار کے اوپر سے گزر گیا۔
- انجری ٹائم کے دوسرے منٹ میں نجیب اللہ نے جنید شاہ کے کراس پر شاندار ہیڈر کے ذریعے پاکستان کا پہلا گول اسکور کیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ساف چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں بھارت نے پاکستان کو 3-2 سے شکست دے دی۔
بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے گئے گروپ بی کے مقابلے میں پاکستان نے انجری ٹائم میں دو گول کرکے واپسی کی کوشش کی، تاہم بھارتی ٹیم اپنی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔
بھارت نے پہلے ہاف میں تین گول اسکور کیے۔ سہیل احمد بھٹ نے 14ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی اور 6 منٹ بعد دوسرا گول بھی کردیا، جبکہ منگلینتھنگ کیپگن نے 32ویں منٹ میں اسکور 3-0 کردیا۔
پاکستان کو پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل پنالٹی بھی ملی، تاہم شائیک دوست کا شاٹ بار کے اوپر سے گزر گیا۔ دوسرے ہاف میں پاکستان نے گول کرنے کی کوششیں تیز کیں لیکن انجریز کے باعث ٹیم کو تبدیلیاں بھی کرنا پڑیں۔
انجری ٹائم کے دوسرے منٹ میں نجیب اللہ نے جنید شاہ کے کراس پر شاندار ہیڈر کے ذریعے پاکستان کا پہلا گول اسکور کیا۔ دو منٹ بعد عالمگیر غازی نے میک کیل عبداللہ کے پاس پر پیٹھ کی جانب سے گیند کو اچھالتے ہوئے شاندار اوورہیڈ کک لگائی اور اسکور 3-2 کردیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





