سر پر چوٹ لگنے کے بعد کی خطرناک علامات؟ ماہرین کا اہم انکشاف

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سر پر چوٹ لگنے کے بعد کی خطرناک علامات؟ ماہرین کا اہم انکشاف"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- گرنے، ٹریفک حادثے، کھیل کے دوران سر ٹکرانے یا کسی سخت چیز سے چوٹ لگنے کے بعد متاثرہ شخص فوری طور پر خود کو ٹھیک محسوس کرے تو بھی اسے مکمل طور پر نظر انداز کرنا مناسب نہیں۔
- ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دماغی چوٹ کی بعض خطرناک علامات فوری طور پر ظاہر ہونے کے بجائے کئی گھنٹوں یا بعض صورتوں میں کئی دن بعد سامنے آسکتی ہیں۔
- بھارتی نیورو سرجن ڈاکٹر نتن بھاکل کے مطابق سر پر چوٹ لگنے کے بعد ہلکی تھکن یا معمولی غنودگی ہر صورت میں خطرے کی علامت نہیں ہوتی، تاہم اگر متاثرہ شخص کو جگانا مشکل۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): سر پر لگنے والی چوٹ بظاہر معمولی دکھائی دے سکتی ہے، لیکن بعض اوقات اس کے اثرات دماغ کے اندر سنگین نوعیت کے ہوسکتے ہیں ماہرین نے ان علامات کی نشاندہی کی۔
گرنے، ٹریفک حادثے، کھیل کے دوران سر ٹکرانے یا کسی سخت چیز سے چوٹ لگنے کے بعد متاثرہ شخص فوری طور پر خود کو ٹھیک محسوس کرے تو بھی اسے مکمل طور پر نظر انداز کرنا مناسب نہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دماغی چوٹ کی بعض خطرناک علامات فوری طور پر ظاہر ہونے کے بجائے کئی گھنٹوں یا بعض صورتوں میں کئی دن بعد سامنے آسکتی ہیں۔
بھارتی نیورو سرجن ڈاکٹر نتن بھاکل کے مطابق سر پر چوٹ لگنے کے بعد ہلکی تھکن یا معمولی غنودگی ہر صورت میں خطرے کی علامت نہیں ہوتی، تاہم اگر متاثرہ شخص کو جگانا مشکل ہو، وہ غیر معمولی طور پر سست یا نڈھال دکھائی دے، بات چیت کے دوران الجھن کا شکار ہو یا اس کے رویے میں واضح تبدیلی محسوس ہو تو اسے فوری طبی معائنے کی ضرورت۔
ایسی علامات دماغ کو لگنے والے شدید جھٹکے، جسے کنکشن کہا جاتا ہے، یا بعض صورتوں میں دماغ کے اندر خون بہنے کی طرف بھی اشارہ کرسکتی ہیں۔
سر کی چوٹ کے بعد قے آنا بھی ایسی علامت ہے جسے کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، خصوصاً اگر قے بار بار ہو تو فوری طبی معائنہ ضروری ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مسلسل قے بعض اوقات دماغی چوٹ یا دماغ کے اندر دباؤ بڑھنے سے بھی منسلک ہوسکتی ہے۔ بچوں میں سر پر چوٹ کے بعد قے آنے کی صورت میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی۔
اس کے علاوہ ماہرین نے سر کی چوٹ کے بعد چند ایسی علامات کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی صورت میں فوری طور پر ہسپتال پہنچنا چاہیے۔ ان میں بڑھتا ہوا یا مسلسل شدید سر درد، بار بار قے، دورے پڑنا، بے ہوشی، غنودگی، بولنے یا چلنے میں دشواری، جسم کے کسی حصے میں کمزوری، غیر معمولی الجھن، آنکھوں کی پتلیوں کے سائز میں فرق اور ناک یا کان سے پانی جیسے شفاف سیال کا اخراج شامل ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق سر پر چوٹ لگنے کے بعد متاثرہ شخص کی قریبی نگرانی انتہائی اہم ہے، کیونکہ بعض سنگین علامات تاخیر سے ظاہر ہوسکتی ہیں۔ ابتدائی 24 گھنٹوں کے دوران مریض کو اکیلا نہ چھوڑنا اور اس کی حالت میں کسی بھی غیر معمولی تبدیلی پر فوری طبی مدد حاصل کرنا ضروری۔
یہ بات بھی اہم ہے کہ سر پر چوٹ لگنے کے بعد سونا بذاتِ خود ہمیشہ خطرناک نہیں ہوتا، تاہم شدید غنودگی، غیر معمولی بے ہوشی یا مریض کو جگانے میں دشواری خطرے کی علامت ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر ضرورت کے مطابق اعصابی معائنہ، سی ٹی اسکین یا دیگر ٹیسٹ تجویز کرسکتا۔
(ضروری وضاحت : اوپر بیان کی گئی صحت سے متعلق معلومات اور تجاویز صرف تعلیمی مقاصد کے لیے ہیں، اس طرح کی معلومات سائنسی تحقیق، مطالعات اور طبی و صحت کے ماہرین کی سفارشات کی بنیاد پر مرتب کی جاتی ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





