سربیا میں طلبہ تحریک کی بڑی کامیابی، سابق صدر نے شکست تسلیم کر لی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سربیا میں طلبہ تحریک کی بڑی کامیابی، سابق صدر نے شکست تسلیم کر لی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- روئٹرز کے مطابق اس نتیجے کے ساتھ ان کی طویل اقتدار پر گرفت ختم ہو گئی ہے اور بلقان کے اس ملک میں سیاسی دور کی تبدیلی کی راہ ہموار ہو گئی۔
- تقریباً 2 سال سے طلبہ کی قیادت میں مظاہرے جاری تھے، جن میں مبینہ بدعنوانی اور بتدریج بڑھتی ہوئی آمرانہ طرزِ حکمرانی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا۔
- ووچیچ نے ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی تقریر میں کہا، ’’یہ واضح ہے کہ ہم یہ انتخابات ہار گئے ہیں، طلبہ کا انتخابی اتحاد جیت گیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): بلغراد: سربیا کے سیاسی منظر میں بڑی تبدیلی آئی ہے، طلبہ کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے بعد روس کے حامی سابق صدر الیگزینڈر ووچچ کے سیاسی اتحاد نے طلبہ اتحاد کے سامنے شکست تسلیم کر۔
روئٹرز کے مطابق اس نتیجے کے ساتھ ان کی طویل اقتدار پر گرفت ختم ہو گئی ہے اور بلقان کے اس ملک میں سیاسی دور کی تبدیلی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ عوامیت پسند اور قوم پرست رہنما ووچیچ 2014 سے سربیا کی سیاست پر بطور وزیر اعظم یا صدر چھائے ہوئے تھے۔
تقریباً 2 سال سے طلبہ کی قیادت میں مظاہرے جاری تھے، جن میں مبینہ بدعنوانی اور بتدریج بڑھتی ہوئی آمرانہ طرزِ حکمرانی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا۔ ان مظاہروں کا آغاز 2024 میں نووی ساد شہر کے ریلوے اسٹیشن کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے 16 افراد کی ہلاکت کے بعد ہوا تھا۔
ووچیچ نے ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی تقریر میں کہا، ’’یہ واضح ہے کہ ہم یہ انتخابات ہار گئے ہیں، طلبہ کا انتخابی اتحاد جیت گیا ہے۔‘‘۔
ان کے اعلان کے چند ہی لمحوں بعد بلغراد کی سڑکیں جشن کے نعروں سے گونج اٹھیں۔ دسیوں ہزار افراد شہر کی مرکزی شاہراہوں پر جمع ہو گئے۔ گاڑیوں کے ہارن بج رہے تھے، لوگ رقص کر رہے تھے اور طلبہ ’’فتح‘‘ اور ’’اس کا کھیل ختم ہو گیا‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔
تقریباً 60 لاکھ آبادی والے اس ملک میں طلبہ کی کامیابی ایک بڑی سیاسی تبدیلی کی علامت ہے۔ اس نے اپریل میں ہنگری کے وکٹر اوربان کی شکست کی یاد دلا دی ہے۔ اس کامیابی سے یورپ کی دیگر طلبہ تحریکوں کو بھی ایک نمونہ مل سکتا ہے، جو حالیہ ہفتوں میں ناقص تعلیمی معیار اور مستقبل کے امکانات کی کمی کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلی ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





