سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی اور پاک فوج کا منہ توڑ جواب

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی اور پاک فوج کا منہ توڑ جواب"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان انگور اڈہ میں افغان طالبان رجیم نے ہٹ دھرمی سے آبادی کو نشانہ بنایا۔
- سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان جارحیت کا فوری اور انتہائی مستعدی کے ساتھ شدید جواب دیا اور افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان انگور اڈہ میں افغان طالبان رجیم نے ہٹ دھرمی سے آبادی کو نشانہ بنایا، بزدلانہ حملے میں شہری آبادی میں ایک گھر پر گولہ لگا جس سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی اور ایک شہری نے جامِ شہادت نوش کیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان جارحیت کا فوری اور انتہائی مستعدی کے ساتھ شدید جواب دیا اور افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں، سرحد پر پاک فوج کے جوان دشمن کی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کیلیے مکمل فعال ہیں، معصوم شہریوں پر حملے کے بعد پاک فوج کا دشمن کے خلاف بھرپور ردِعمل جاری۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





