سعودی عرب : بارشوں اور سیلاب کی وارننگ، 2 الرٹ جاری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سعودی عرب : بارشوں اور سیلاب کی وارننگ، 2 الرٹ جاری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث محکمہ موسمیات نے متعدد علاقوں کے لیے ریڈ اور اورنج الرٹس جاری کردیے ہیں۔
- سعودی نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی (این سی ایم) کے مطابق جازان ریجن کے بعض علاقوں میں دوپہر 12 بجے سے رات 8 بجے تک ریڈ الرٹ نافذ کیا گیا۔
- اسی طرح عسیر ریجن میں دوپہر ایک بجے سے رات 9 بجے جبکہ مکہ ریجن میں دوپہر 2 بجے سے رات 8 بجے تک اورنج الرٹ جاری کیا گیا۔
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث محکمہ موسمیات نے متعدد علاقوں کے لیے ریڈ اور اورنج الرٹس جاری کردیے ہیں، شدید بارشوں کے نتیجے میں اچانک سیلاب آنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا۔
سعودی نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی (این سی ایم) کے مطابق جازان ریجن کے بعض علاقوں میں دوپہر 12 بجے سے رات 8 بجے تک ریڈ الرٹ نافذ کیا گیا ہے۔ اس دوران موسلادھار بارش، تیز ہواؤں، حدِ نگاہ تقریباً ختم ہونے، ژالہ باری، گرج چمک اور اچانک سیلاب کا خطرہ۔
اسی طرح عسیر ریجن میں دوپہر ایک بجے سے رات 9 بجے جبکہ مکہ ریجن میں دوپہر 2 بجے سے رات 8 بجے تک اورنج الرٹ جاری کیا گیا۔
ان علاقوں میں بھی درمیانی درجے کی بارش کے ساتھ تیز ہواؤں، کم حدِ نگاہ، ژالہ باری، سیلاب اور گرج چمک کا امکان ہے، جبکہ مکہ ریجن کے متاثرہ علاقوں میں سمندر میں بلند لہریں اٹھنے کی بھی پیش گوئی کی گئی۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق این سی ایم کی جانب سے پیر کے روز جاری کی گئی موسمیاتی پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، القصیم، حائل، تبوک، الجوف اور شمالی سرحدی علاقوں کے بعض حصوں میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے شدید بارش متوقع۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





