سعودی ولی عہد سے یونانی وزیر اعظم کی ملاقات، توانائی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کا عزم

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سعودی ولی عہد سے یونانی وزیر اعظم کی ملاقات، توانائی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کا عزم"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایس پی اے کے مطابق یونانی وزیراعظم کے لیے قصر یمامہ میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا بعد ازاں باضابطہ ملاقات ہوئی۔
- ملاقات میں سعودی عرب اور یونان کے تعلقات، مشترکہ تعاون کے امکانات کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
- دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو ریاض میں یونان کے وزیراعظم کیریاکوس میتسو تاکیس کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق یونانی وزیراعظم کے لیے قصر یمامہ میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا بعد ازاں باضابطہ ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں سعودی عرب اور یونان کے تعلقات، مشترکہ تعاون کے امکانات کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے حوالے سے کوششوں میں ہم آہنگی پر بھی بات۔
عرب نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں نے توانائی، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل رابطوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی ہے جب سعودی عرب اور یونان اپنے سفارتی تعلقات کے 100 سال مکمل ہونے کی جشن منا رہے ہیں۔
یونانی وزیراعظم کے دورے کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں دونوں ملکوں نے انٹر نیشنل شپنگ روٹس کے تحفظ اور کسی رکاوٹ کے بغیر انرجی سپلائی جاری رکھنے کی صرورت پر زور دیا۔
انہوں نے انرجی انفرا سٹرکچر پر حملوں، سپلائی اور مارکیٹ کے استحکام پر پڑنے والے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
یونان نے تیل کی عالمی مارکیٹ کو مستحکم کرنے اور ایسٹ ویسٹ پائپ لائن سمیت متبادل برآمدی راستوں سے سپلائی برقرار رکھنے کے لیے سعودی کوششوں کی تعریف۔
یونان میں سعودی سفیر شہزادہ سعود بن عبدالمحسن بن عبدالعزیز، وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
قبل ازیں یونان کے وزیراعظم کیریاکوس میتسو تاکیس وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر اتوار کو سعودی عرب پہنچے تو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے ان کا خیر مقدم کیا۔
یونان میں سعودی سفیر شہزادہ سعود بن عبدالمحسن بن عبدالعزیز، ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف، وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی، مملکت میں یونانی کی سفیر کیترینا ورباریگو اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





