سندھ ایچ ای سی نے طلبہ کے ریکارڈ کا مرکزی پورٹل متعارف کرا دیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سندھ ایچ ای سی نے طلبہ کے ریکارڈ کا مرکزی پورٹل متعارف کرا دیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پورٹل پر ہر جامعہ کو الگ اکاؤنٹ دیا جائے گا۔
- نظام خود بخود ڈیٹا کی جانچ کرے گا، ایک ہی ریکارڈ کے دوبارہ اندراج (ڈپلیکیشن) کو روکے گا اور تفصیلی رپورٹس بھی فراہم کرے گا۔
- حکام کے مطابق اس پورٹل سے تمام جامعات کے طلبہ کا ڈیٹا ایک جگہ جمع ہو جائے گا، جو ایک عرصے سے ضرورت تھی۔
- اس سے جامعات کا وقت بھی بچے گا کیونکہ انہیں مختلف فارمیٹ میں ڈیٹا تیار کر کے بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ’’روشن سندھ پاکستان‘‘ کے نام سے طلبہ کے ریکارڈ کا پہلا مرکزی پورٹل لانچ کر دیا ہے، جس میں صوبے بھر کی سرکاری اور نجی جامعات کے طلبہ کا ریکارڈ محفوظ کیا جائے گا۔
پورٹل پر ہر جامعہ کو الگ اکاؤنٹ دیا جائے گا۔ جامعات ایکسل ٹیمپلیٹ کے ذریعے ایک وقت میں 60 ہزار تک طلبہ کا ریکارڈ اپ لوڈ کر سکیں گی۔
نظام خود بخود ڈیٹا کی جانچ کرے گا، ایک ہی ریکارڈ کے دوبارہ اندراج (ڈپلیکیشن) کو روکے گا اور تفصیلی رپورٹس بھی فراہم کرے گا۔ اس پورٹل پر رسائی محفوظ اور اپ لوڈ کیے گئے ہر ریکارڈ کا مکمل آڈٹ ٹریل موجود رہے گا۔
حکام کے مطابق اس پورٹل سے تمام جامعات کے طلبہ کا ڈیٹا ایک جگہ جمع ہو جائے گا، جو ایک عرصے سے ضرورت تھی۔ درست اور تازہ ریکارڈ کی مدد سے کمیشن کو منصوبہ بندی، داخلوں کے رجحانات کی نگرانی اور معیار کی یقین دہانی کے کاموں میں آسانی ہو گی۔
اس سے جامعات کا وقت بھی بچے گا کیونکہ انہیں مختلف فارمیٹ میں ڈیٹا تیار کر کے بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ خودکار جانچ سے غلطیاں اور ڈپلیکیٹ اندراجات کم ہوں گے جبکہ آڈٹ ٹریل سے عمل میں شفافیت اور جوابدہی بڑھے گی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





