سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا نوٹیفکیشن جاری، کاپی تمام بلدیاتی اداروں کو ارسال

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا نوٹیفکیشن جاری، کاپی تمام بلدیاتی اداروں کو ارسال"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سندھ اسمبلی نے ترمیمی ایکٹ 14 ستمبر کو منظور کیا تھا۔
- بلدیاتی اداروں کو ترمیمی ایکٹ کی دفعات پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
- بلدیاتی کونسل کی مدت مکمل ہونے پر موجودہ میئر بطور ایڈمنسٹریٹر فرائض انجام دیں گے۔
- اسی طرح موجودہ ٹاؤن چیئرمین بھی نئے چیئرمین کے آنے تک بطور ایڈمنسٹریٹر کام کریں گے۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات نے ترمیمی ایکٹ کا نوٹیفکیشن تمام بلدیاتی اداروں کو ارسال کر دیا۔
سندھ اسمبلی نے ترمیمی ایکٹ 14 ستمبر کو منظور کیا تھا۔ ترمیمی ایکٹ کی کاپی میئرز، میونسپل کمشنرز اور ٹاؤن چیئرمینز کو بھیج دی گئی۔
بلدیاتی اداروں کو ترمیمی ایکٹ کی دفعات پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
بلدیاتی کونسل کی مدت مکمل ہونے پر موجودہ میئر بطور ایڈمنسٹریٹر فرائض انجام دیں گے۔ نئے میئر کے عہدہ سنبھالنے تک موجودہ میئر اختیارات استعمال کرتے رہیں گے۔
اسی طرح موجودہ ٹاؤن چیئرمین بھی نئے چیئرمین کے آنے تک بطور ایڈمنسٹریٹر کام کریں گے۔ نئے چیئرمین کے عہدہ سنبھالنے تک موجودہ چیئرمین اختیارات استعمال کرتے رہیں گے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





