سنگاپور کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سنگاپور کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے، جہاں علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
- پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات۔
- ملاقات کے دوران پاکستان اور سنگاپور کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
- اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کےلیے پُرعزم ہے۔
سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے، جہاں علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور سنگاپور کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کےلیے پُرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن کےلیے پاکستان کی خدمات کا اعتراف کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور سنگاپور کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





