سوات: خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 2 پولیس اہلکار گرفتار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سوات: خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 2 پولیس اہلکار گرفتار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ خاتون کی مدعیت میں مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد میں درج کیا گیا ہے۔
- مقدمے میں نامزد ایک اہلکار کا تعلق کبل پولیس لائنز سے ہے جبکہ دوسرا تھانہ قلاگئی میں تعینات ہے۔
- جیکب آباد میں پولیس اہلکاروں پر لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
- مقدمے کی مدعیہ کے مطابق وہ اور اس کا شوہر سوات کی تحصیل بحرین سے ٹیکسی میں بس اسٹینڈ کی طرف جا رہے تھے کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے ٹیکسی کو روکا اور کہا کہ ہمیں ٹیکسی ڈرائیور سے کام ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): سوات میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 2 حاضر سروس پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ خاتون کی مدعیت میں مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں نامزد ایک اہلکار کا تعلق کبل پولیس لائنز سے ہے جبکہ دوسرا تھانہ قلاگئی میں تعینات ہے۔
جیکب آباد میں پولیس اہلکاروں پر لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیےٹھل تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقدمے کی مدعیہ کے مطابق وہ اور اس کا شوہر سوات کی تحصیل بحرین سے ٹیکسی میں بس اسٹینڈ کی طرف جا رہے تھے کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے ٹیکسی کو روکا اور کہا کہ ہمیں ٹیکسی ڈرائیور سے کام ہے، آپ لوگ رکشے میں چلے جائیں جس پر میں اور میرا شوہر پشاور جانے کے لیے ایک کوسٹر پر سوار ہوئے، جس کے بعد 2 پولیس اہلکاروں نے ہمیں بس سے اتارا اور کہا کہ آپ سے تفتیش کرنی ہے۔
مدعیہ نے بتایا ہے کہ پولیس اہل کاروں نے تفتیش کے بہانے مینگورہ کے ایک ہوٹل میں لے جا کر اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کی اطلاع پولیس کو دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کا میڈیکل کروایا جائے گا، جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





