سوات: پشاور سے سیر کیلئے آنے والی خاتون سے 2 پولیس اہلکاروں کی زیادتی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سوات: پشاور سے سیر کیلئے آنے والی خاتون سے 2 پولیس اہلکاروں کی زیادتی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق سوات میں پشاور سے تفریح کی غرض سے آنے والی خاتون کے ساتھ پولیس کے دو اہلکاروں کی جانب سے مبینہ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا۔
- پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
- پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ بحرین سے سیر و تفریح کے بعد واپس جا رہی تھی کہ اینگرو ڈھیری چوک کے قریب پولیس اہلکاروں نے انہیں تفتیش اور چھان بین کے بہانے روکا۔
- بعد ازاں پولیس اہلکار خاتون کو بائی پاس روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں لے گئے جہاں انہوں نے خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): سوات: پشاور سے سیر کیلئے آنے والی خاتون کو 2 پولیس اہلکاروں نے زیادتی نشانہ بناڈالا تاہم دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات میں پشاور سے تفریح کی غرض سے آنے والی خاتون کے ساتھ پولیس کے دو اہلکاروں کی جانب سے مبینہ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا۔
پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ بحرین سے سیر و تفریح کے بعد واپس جا رہی تھی کہ اینگرو ڈھیری چوک کے قریب پولیس اہلکاروں نے انہیں تفتیش اور چھان بین کے بہانے روکا۔
بعد ازاں پولیس اہلکار خاتون کو بائی پاس روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں لے گئے جہاں انہوں نے خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعد رحیم آباد پولیس اسٹیشن میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں قانونی کارروائی کرتے ہوئے واقعے کا باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامزد دونوں ملزم پولیس اہلکاروں غضنفر اور واحد محمود کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





