سہ ملکی سیریز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں کئی نئے ریکارڈز قائم

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سہ ملکی سیریز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں کئی نئے ریکارڈز قائم"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- دونوں کھلاڑیوں نے دسویں وکٹ کے لیے ناقابلِ شکست 89 رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کو ایک وکٹ سے تاریخی کامیابی دلائی۔
- شاداب خان نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جو ون ڈے کرکٹ میں آٹھویں یا اس سے نچلے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور۔
- شاداب اور حارث کی شراکت کامیاب ون ڈے ہدف کے تعاقب میں دسویں وکٹ کی سب سے بڑی ناقابلِ شکست شراکت بن گئی جس نے ویسٹ انڈیز کے ڈیرک مرے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر حارث رؤف نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ناقابلِ یقین کارکردگی دکھاتے ہوئے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔
دونوں کھلاڑیوں نے دسویں وکٹ کے لیے ناقابلِ شکست 89 رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کو ایک وکٹ سے تاریخی کامیابی دلائی۔
شاداب خان نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جو ون ڈے کرکٹ میں آٹھویں یا اس سے نچلے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ اس سے قبل اس پوزیشن پر دو کھلاڑی سنچریز بنا چکے تھے۔
شاداب اور حارث کی شراکت کامیاب ون ڈے ہدف کے تعاقب میں دسویں وکٹ کی سب سے بڑی ناقابلِ شکست شراکت بن گئی جس نے ویسٹ انڈیز کے ڈیرک مرے اور اینڈی رابرٹس کا 1975 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف 64 رنز کی شراکت کا ریکارڈ توڑ دیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





