سی سی ڈی اہلکار نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو بنا لی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سی سی ڈی اہلکار نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو بنا لی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تھانہ کاہنہ میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں سی سی ڈی اہلکار محمد شبیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
- مدعی مقدمہ کے مطابق محمد شبیر نے موبائل فون نمبر لے کر بھیج دیا، اس نے کال کر کے موبائل ٹریس ہونے کے بہانے بلایا۔
تھانہ کاہنہ میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں سی سی ڈی اہلکار محمد شبیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق کوٹ لکھپت کی رہائشی لڑکی یکم اکتوبر کو کاہنہ بازار گئی جہاں پرس سے موبائل غائب ہوا، موبائل گمشدگی پر تھانہ کاہنہ گئی جہاں محمد شبیر نامی سی سی ڈی پولیس اہلکار ملا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق محمد شبیر نے موبائل فون نمبر لے کر بھیج دیا، اس نے کال کر کے موبائل ٹریس ہونے کے بہانے بلایا، موبائل ٹریس کی خبر پر پہنچی تو سی سی ڈی اہلکار ایک خاتون کے گھر لے گیا، اس نے اسلحہ نکال کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر نازیبا ویڈیو بنائی، محمد شبیر نے 10 اکتوبر کو دوبارہ خاتون کے گھر بلایا اور جنسی زیادتی کی۔
متاثرہ لڑکی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کچہری میں گئی جہاں داد رسی کی گئی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





