سینٹ کام نے امریکی فوج کے پیچھے ہٹنے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سینٹ کام نے امریکی فوج کے پیچھے ہٹنے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایک بیان میں سینٹکام نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کا یہ دعویٰ جھوٹا ہے، امریکی افواج بدستور مشرق وسطیٰ میں تعینات ہیں۔
- امریکی سینٹکام نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز اور اردگرد کے پانیوں میں امریکی فوجی چوکس ہیں۔
- سینٹکام نے دعویٰ کیا کہ ایران نہیں، امریکی فوج آبنائے ہُرمُز کو کنٹرول کر رہی ہیں۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام ) نے آبنائے ہرمز سے امریکی فوج کے پیچھے ہٹنے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا۔
ایک بیان میں سینٹکام نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کا یہ دعویٰ جھوٹا ہے، امریکی افواج بدستور مشرق وسطیٰ میں تعینات ہیں۔
امریکی سینٹکام نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز اور اردگرد کے پانیوں میں امریکی فوجی چوکس ہیں۔
سینٹکام نے دعویٰ کیا کہ ایران نہیں، امریکی فوج آبنائے ہُرمُز کو کنٹرول کر رہی ہیں۔
دوسری طرف ایرانی بحریہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ایک آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ یہ آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کے مشرق سے گزر رہا تھا جب پانی میں چھپی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔
ایرانی بحریہ کے مطابق بارودی سرنگ سے ٹکرانے والا جہاز ٹریکنگ بند کر کے اس مقام سے گزر رہا تھا، اس علاقے کو ایرانی فوج نے ممنوعہ علاقہ قرار دیا ہوا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





