شاداب خان کی دھواں دار بیٹنگ، عبدالرزاق کی یاد تازہ کردی، نیا سنگِ میل بھی عبور

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "شاداب خان کی دھواں دار بیٹنگ، عبدالرزاق کی یاد تازہ کردی، نیا سنگِ میل بھی عبور"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے شاداب خان کی دھواں دار سنچری کی بدولت انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹرائی سیریز کے فائنل میں جگہ بنا۔
- پاکستان کی 154 رنز پر 9 وکٹیں گر چکی تھیں اور آخری وکٹ پر کامیابی کے لیے 88 رنز درکار تھے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): شاداب خان نے انگلینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اس یادگار اننگز نے عبدالرزاق کی ماضی کی ایسی ہی میچ وننگ کارکردگیوں کی یاد تازہ کردی، اس کے علاوہ شاداب خان نے ون ڈے میں 1000 رنز مکمل کرنے کا سنگ میل بھی عبور کر لیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے شاداب خان کی دھواں دار سنچری کی بدولت انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹرائی سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ شاداب خان نے 96 گیندوں پر 113 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
پاکستان کی 154 رنز پر 9 وکٹیں گر چکی تھیں اور آخری وکٹ پر کامیابی کے لیے 88 رنز درکار تھے۔ ایسے میں شاداب خان اور حارث رؤف نے 89 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ حارث رؤف نے 47ویں اوور کی پہلی گیند پر چوکا لگا کر پاکستان کو فتح دلائی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





