شادی سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران دلہن غباروں کے ساتھ ہوا میں اڑ گئی؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "شادی سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران دلہن غباروں کے ساتھ ہوا میں اڑ گئی؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ترکیہ کے شہر استنبول میں شادی سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران ایک دلہن تیز ہواؤں کے باعث غباروں سمیت ہوا میں اڑتے اڑتے بچ گئی، 26 اکتوبر کو آبنائے باسفورس کے کنارے فوٹو شوٹ جاری تھا کہ اچانک تیز ہوا کے جھونکے نے دلہن کے ہاتھ میں موجود بڑے غباروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
- غباروں کے دباؤ سے دلہن اپنا توازن کھو بیٹھی اور قریبی دیوار کی جانب جانے لگی لیکن فوٹوگرافر نے فوری طور پر اسے پکڑ کر سنبھال لیا۔
- واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دلہن کو غباروں کے باعث ہوا میں اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
- خوش قسمتی سے دلہن محفوظ رہی اور کسی قسم کی چوٹ آنے کی اطلاع نہیں ملی جبکہ وہ بعد ازاں اپنا فوٹو شوٹ مکمل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ترکیہ میں شادی سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران دلہن کو حیران کُن صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ترکیہ کے شہر استنبول میں شادی سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران ایک دلہن تیز ہواؤں کے باعث غباروں سمیت ہوا میں اڑتے اڑتے بچ گئی، 26 اکتوبر کو آبنائے باسفورس کے کنارے فوٹو شوٹ جاری تھا کہ اچانک تیز ہوا کے جھونکے نے دلہن کے ہاتھ میں موجود بڑے غباروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
غباروں کے دباؤ سے دلہن اپنا توازن کھو بیٹھی اور قریبی دیوار کی جانب جانے لگی لیکن فوٹوگرافر نے فوری طور پر اسے پکڑ کر سنبھال لیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دلہن کو غباروں کے باعث ہوا میں اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
خوش قسمتی سے دلہن محفوظ رہی اور کسی قسم کی چوٹ آنے کی اطلاع نہیں ملی جبکہ وہ بعد ازاں اپنا فوٹو شوٹ مکمل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئی۔
۔قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





