شادی میں ہوائی فائرنگ، 6 دولہا گرفتار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "شادی میں ہوائی فائرنگ، 6 دولہا گرفتار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پابندیوں کے باوجود شادی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
- پشاور میں گزشتہ روز شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے واقعات ہوئے تاہم اس بار ہوائی فائرنگ دولہاؤں کو مہنگی پڑ گئی۔
- پولیس نے ہوائی فائرنگ کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک دو نہیں بلکہ 6 دولہا اور چار دیگر افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
- پولیس کے مطابق شادی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائیاں تھانہ ریگی، مچنی گیٹ، تہکال، پشتخرہ، ناصر باغ میں کی گئیں، جب کہ گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): پشاور (یکم نومبر 2026): شادی تقریبات میں ہوائی فائرنگ دولہا کو مہنگی پڑ گئی پولیس نے ایک دو نہیں بلکہ 6 دولہا گرفتار کر لیے۔
پابندیوں کے باوجود شادی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد بار یہ جشن منانے کا یہ انداز کئی گھروں کی زندگیوں کے چراغ بجھا چکا ہے مگر اب تک اس خطرناک عمل کو مکمل طور پر روکا نہیں جا سکا ہے۔
پشاور میں گزشتہ روز شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے واقعات ہوئے تاہم اس بار ہوائی فائرنگ دولہاؤں کو مہنگی پڑ گئی۔
پولیس نے ہوائی فائرنگ کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک دو نہیں بلکہ 6 دولہا اور چار دیگر افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق شادی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائیاں تھانہ ریگی، مچنی گیٹ، تہکال، پشتخرہ، ناصر باغ میں کی گئیں، جب کہ گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شادی یا دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی پر آئندہ بھی ایسی کارروائیاں کی جائیں گی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





