شہری کو تھپڑ مارنے والے پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا، مریم نواز

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "شہری کو تھپڑ مارنے والے پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا، مریم نواز"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ایس آئی اویس ارشد نے ایک ہوٹل کے معائنے کے دوران شہری کو تھپڑ مارا، پولیس افسر کے خلاف فوجداری اور محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی۔
- بہاولپور میں پولیس چوکی لاری اڈے کے سب انسپکٹر کے شہری کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
- انہوں نے کہا کہ پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے، اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
لاہور (بیورو رپورٹ): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہوٹل میں معائنے کے دوران شہری کو تھپڑ مارنے والے پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔
لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ایس آئی اویس ارشد نے ایک ہوٹل کے معائنے کے دوران شہری کو تھپڑ مارا، پولیس افسر کے خلاف فوجداری اور محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی۔
بہاولپور میں پولیس چوکی لاری اڈے کے سب انسپکٹر کے شہری کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے، اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ شہریوں کی عزت اور وقار کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھی سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صوبے بھر میں کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





