صدر ٹرمپ کا ایران سے متعلق 3 مختلف تجاویز پر غور

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "صدر ٹرمپ کا ایران سے متعلق 3 مختلف تجاویز پر غور"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایران پر حملہ کیا جائے یا پھر معاشی دباؤ بڑھایا جائے۔
- امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ ایران سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔
- رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف مذاکرات کے ذریعے معاہدے کے حامی ہیں۔
- دوسری طرف امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف ایران پر معاشی دباؤ بڑھا کر مسئلے کا حل نکالنا چاہتے ہیں۔
ایران پر حملہ کیا جائے یا پھر معاشی دباؤ بڑھایا جائے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران معاملے پر تین مختلف تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے، جس پر عملدرآمد آج ہونے والے مڈ ٹرم الیکشن نتائج کے بعد کیا جائے گا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ ایران سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف مذاکرات کے ذریعے معاہدے کے حامی ہیں۔ ان کے علاوہ روس، چین، پاکستان اور خلیجی ممالک بھی اسی موقف کی تائید کرتے ہیں۔
دوسری طرف امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف ایران پر معاشی دباؤ بڑھا کر مسئلے کا حل نکالنا چاہتے ہیں۔
جب کہ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایران پر مزید حملوں کے حق میں ہیں۔ ان کا ماننا ہے ایران پر حملے ہی مسئلے کا مستقل حل سامنے لائیں گے۔
امریکی مڈ ٹرم الیکشن کی تاریخ کے چند مضحکہ خیز اور دلچسپ حقائق۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





