صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزرا کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ سامنے آگیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزرا کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ سامنے آگیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر توشہ خانہ کا جولائی سے ستمبر 2026ء تک کا نیا ریکارڈ عوام کے لیے پبلک کر دیا گیا۔
- حکومت کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں بتایا گیا صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور متعدد وفاقی وزرا کو غیر ملکی شخصیات و حکام کی جانب سے تحائف موصول ہوئے ہیں۔
- وزیراعظم شہباز شریف: وزیراعظم کو اپنے غیر ملکی دوروں کے دوران بیش قیمت قالین، روضہ رسولﷺ کا مبارک ماڈل، ٹائی، کف لنکس، ہاتھ سے بنا ریشمی قالین، ایک ہزار گرام خالص سونا۔
اسلام آباد (قومی بیورو): اسلام آباد : رواں سال جولائی سے ستمبر تک کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کر دیا گیا ، جس میں موصول تحائف کی تفصیلات بتائی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر توشہ خانہ کا جولائی سے ستمبر 2026ء تک کا نیا ریکارڈ عوام کے لیے پبلک کر دیا گیا۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں بتایا گیا صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور متعدد وفاقی وزرا کو غیر ملکی شخصیات و حکام کی جانب سے تحائف موصول ہوئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف: وزیراعظم کو اپنے غیر ملکی دوروں کے دوران بیش قیمت قالین، روضہ رسولﷺ کا مبارک ماڈل، ٹائی، کف لنکس، ہاتھ سے بنا ریشمی قالین، ایک ہزار گرام خالص سونا، ٹیبل کلاک اور دیگر نوادرات تحفے میں ملے، تمام تحائف قانونی طریقہ کار کے مطابق توشہ خانہ میں جمع کروا دیے گئے ہیں۔
صدر زرداری کو موصول ہونے والے تحائف میں میوزیکل انسٹرومنٹ، روایتی تیر کمان کا سیٹ، قالین اور دیگر نفیس آرائشی اشیا شامل ہیں۔
نائب وزیراعظم کو مختلف پینٹنگز، پرفیومز، کف لنکس اور کپس تحفے میں ملے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





