عراقچی نے مجتبیٰ خامنہ ای کی تازہ تصاویر جاری نہ کرنے کی وجہ بتا دی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "عراقچی نے مجتبیٰ خامنہ ای کی تازہ تصاویر جاری نہ کرنے کی وجہ بتا دی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث مجتبیٰ خامنہ ای کی تصاویر جاری نہیں کی جا رہیں، وہ سپریم لیڈر کی حیثیت سے تمام معاملات دیکھ رہے ہیں اور ریاستی فیصلے ان کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں۔
- ان کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای انتہائی متحرک انداز میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایران کو ایسے دشمنوں کا سامنا ہے جو شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔
- ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے صرف امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، خلیجی ہمسایہ ممالک کو نہیں، ایران نے خطے کے ممالک کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ امریکی حملے کی صورت میں خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
- عباس عراقچی نے ایران کے قطر میں موجود اثاثوں سمیت تمام منجمد اثاثوں کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک ماضی کے واقعات سے سبق سیکھ چکے ہوں گے، ایران کے خلاف نئی امریکی جنگ کی حمایت نہ کریں۔
روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث مجتبیٰ خامنہ ای کی تصاویر جاری نہیں کی جا رہیں، وہ سپریم لیڈر کی حیثیت سے تمام معاملات دیکھ رہے ہیں اور ریاستی فیصلے ان کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای انتہائی متحرک انداز میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایران کو ایسے دشمنوں کا سامنا ہے جو شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے صرف امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، خلیجی ہمسایہ ممالک کو نہیں، ایران نے خطے کے ممالک کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ امریکی حملے کی صورت میں خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
عباس عراقچی نے ایران کے قطر میں موجود اثاثوں سمیت تمام منجمد اثاثوں کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک میں ایرانی میزائل گرنے کی ذمے داری ایران پر عائد نہیں ہوتی، دوست ممالک اب سمجھ چکے ہیں کہ امریکی فوجی اڈے انہیں تحفظ فراہم نہیں کر سکتے بلکہ اپنی حفاظت کرنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے۔
انہوں نے خطے کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف نئی امریکی جنگ کی حمایت نہ کریں اور امریکا کو نئی جنگ سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں، جنگ کی حوصلہ افزائی کے بجائے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی جائے۔
عباس عراقچی نے اُمید ظاہر کی ہے کہ خطے کے ممالک ماضی کے واقعات سے سبق سیکھ چکے ہوں گے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





