عسکری جارحیت کا بھرپور اور وسیع جواب دیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "عسکری جارحیت کا بھرپور اور وسیع جواب دیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ عسکری طاقت اور اثرو رسوخ کے اعتبار سے امریکی عالمی تسلط زوال پذیر ہے۔
- رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کے اپنے اقدامات نے امریکی طاقت کے زوال کے عمل کو مزید تیز کردیا۔
- ایران کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنانا ہی دشمن کو روکنے کا واحد راستہ ہے، قومی اتحاد دشمن کو روکنے کے مقصد کے حصول کے لیے ضروری ہے۔
- امریکا دہائیوں سے ایران سے دشمنی کر رہا ہے، تیل کے وسائل پر قبضے سے لے کر معاشی پابندیوں اور جنگ تک ہرحربہ آزمایا گیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): تہران: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکا سے کسی بھی نئی عسکری جارحیت کا بھرپور اور وسیع جواب دیا جائے گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ عسکری طاقت اور اثرو رسوخ کے اعتبار سے امریکی عالمی تسلط زوال پذیر ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کے اپنے اقدامات نے امریکی طاقت کے زوال کے عمل کو مزید تیز کردیا۔
ایران کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنانا ہی دشمن کو روکنے کا واحد راستہ ہے، قومی اتحاد دشمن کو روکنے کے مقصد کے حصول کے لیے ضروری ہے۔
امریکا دہائیوں سے ایران سے دشمنی کر رہا ہے، تیل کے وسائل پر قبضے سے لے کر معاشی پابندیوں اور جنگ تک ہرحربہ آزمایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے امریکا کے سامنے کبھی ہتھیارنہیں ڈالے، آبنائے ہرمز پر ہمارے کنٹرول نے امریکا کے ناقابل شکست ہونے کا تصور ختم کردیا۔
ایران کو دباؤ کے ذریعے جھکانے اور تقسیم کرنے کی کوششیں ناکام ہوگی، امریکا کو رعایتیں دینا مزید جارحیت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے حکام پر زور دیا کہ عوام کی مشکلات دور کریں اور خوشحالی یقینی بنائیں، نوجوان مایوسی چھوڑ کر علم، ہنر اور محنت کے ذریعے ملک کی تعمیر میں کردار ادا کریں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





