عمرہ زائرین کیلئے مہنگے داموں ویکسین خریداری اسکینڈل میں بڑی پیشرفت

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "عمرہ زائرین کیلئے مہنگے داموں ویکسین خریداری اسکینڈل میں بڑی پیشرفت"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتِ صحت نے اسکینڈل میں ملوث ڈائریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عابد حسین شاہ۔
- حج اور عمرہ زائرین کیلیے ویکسین، بارڈر ہیلتھ سروسز کے سربراہ سمیت 3 گرفتار۔
- یہ تینوں افسران اس وقت فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحویل میں ہیں، جو بارڈر ہیلتھ سروسز کے لیے ویکسین کی خریداری کے پورے عمل کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی۔
اسلام آباد (قومی بیورو): اسلام آباد(27 اکتوبر 2026): عمرہ زائرین کے لیے منجائٹس (گردن توڑ بخار) اور انفلوئنزا کی ویکسین مہنگے داموں خریدنے کے اسکینڈل میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں وزارتِ صحت نے بارڈر ہیلتھ سروسز کے گرفتار افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتِ صحت نے اسکینڈل میں ملوث ڈائریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عابد حسین شاہ، سابق سربراہ بارڈر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ شاہ اور بارڈر ہیلتھ سروسز کی پروکیورمنٹ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر پردیپ کمار کو معطل کر دیا۔
حج اور عمرہ زائرین کیلیے ویکسین، بارڈر ہیلتھ سروسز کے سربراہ سمیت 3 گرفتار۔
یہ تینوں افسران اس وقت فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحویل میں ہیں، جو بارڈر ہیلتھ سروسز کے لیے ویکسین کی خریداری کے پورے عمل کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی۔
ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے منجائٹس اور انفلوئنزا کی ویکسین انتہائی مہنگے داموں خریدی تھیں۔
دوسری جانب وزارتِ صحت نے خالی ہونے والے عہدے پر نیا تقرر کرتے ہوئے گریڈ 19 کے ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کو ڈائریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان مقرر کر دیا۔
اس تقرری سے قبل ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری قومی ادارہ بحالی معذوراں کے سربراہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے، اب ان کی جگہ قومی ادارہ بحالی معذوراں کا اضافی چارج ڈاکٹر شبانہ سلیم کو سونپ دیا گیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





