عون علی خان کی سرجری، گلوکار کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "عون علی خان کی سرجری، گلوکار کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عون علی خان ایک مشہور گلوکار، پرفارمر اور اب اداکار بھی ہیں وہ پاکستانی ٹیلی ویژن پر اکثر نظر آتے رہے ہیں، ان کا تعلق موسیقی سے وابستہ ایک بڑے گھرانے سے ہے اور ہم انہیں ہر ہفتے ’مذاق رات‘ میں اپنی موسیقی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔
- یہ فنکار اب اداکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکے ہیں اور کچھ عرصہ قبل یاسر حسین کے ڈرامے سے انہوں نے ڈراموں میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
- تاہم وہ اس وقت اپنی زندگی کے ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسپتال کے بستر سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نیلے رنگ کا گاؤن پہنے ہوئے ہیں اور اپنے مداحوں سے اپنی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کر رہے ہیں۔
- ان کی سرجری (آپریشن) ہوئی ہے اور انہوں نے اپنی صحت سے متعلق یہ تازہ ترین معلومات ان مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جو برسوں سے انہیں فالو کر رہے ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): گلوکار عون علی خان سے سرجری کے بعد اپنی صحت سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔
عون علی خان ایک مشہور گلوکار، پرفارمر اور اب اداکار بھی ہیں وہ پاکستانی ٹیلی ویژن پر اکثر نظر آتے رہے ہیں، ان کا تعلق موسیقی سے وابستہ ایک بڑے گھرانے سے ہے اور ہم انہیں ہر ہفتے ’مذاق رات‘ میں اپنی موسیقی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔
یہ فنکار اب اداکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکے ہیں اور کچھ عرصہ قبل یاسر حسین کے ڈرامے سے انہوں نے ڈراموں میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
تاہم وہ اس وقت اپنی زندگی کے ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسپتال کے بستر سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نیلے رنگ کا گاؤن پہنے ہوئے ہیں اور اپنے مداحوں سے اپنی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کر رہے ہیں۔
ان کی سرجری (آپریشن) ہوئی ہے اور انہوں نے اپنی صحت سے متعلق یہ تازہ ترین معلومات ان مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جو برسوں سے انہیں فالو کر رہے ہیں۔
سرجری مکمل ہونے کے بعد عون علی خان نے اپنے مداحوں کو مزید آگاہ کیا اور کہا کہ سرجری کامیاب رہی اور اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں تاکہ وہ دوبارہ اپنے کام پر واپس جا سکیں گی۔
گلوکار نے سرجری کے علاوہ مزید اپ ڈیٹ سے آگاہ نہیں کیا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





