غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق، غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور پانچ زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
- اسرائیلی افواج کی جانب سے کی گئی دیگر شہادتوں کے بارے میں تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں تاہم طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں میں اب تک 5 شہادتیں ہوئی ہیں۔
- گزشتہ روز غزہ میں اسرائیلی فوج نے 8 فلسطینیوں کو شہید اور کئی کو زخمی کر دیا تھا۔
- دوسری جانب، غزہ سٹی کے ریمال محلے میں کیے گئے اسرائیلی ڈرون حملے میں 4 سالہ بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوئے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 5 فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا۔
فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق، غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور پانچ زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ اس حملے میں تل الہوا کے علاقے میں ’الخور‘ چوک کے قریب ایک شہری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی افواج کی جانب سے کی گئی دیگر شہادتوں کے بارے میں تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں تاہم طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں میں اب تک 5 شہادتیں ہوئی ہیں۔
گزشتہ روز غزہ میں اسرائیلی فوج نے 8 فلسطینیوں کو شہید اور کئی کو زخمی کر دیا تھا۔ خان یونس میں المواصی کے علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 5 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے، کارروائی میں فرائض انجام دینے والے متعدد پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب، غزہ سٹی کے ریمال محلے میں کیے گئے اسرائیلی ڈرون حملے میں 4 سالہ بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوئے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی حملوں کو جان بوجھ کر کیا گیا جنگی جرم قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت۔
حماس کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پولیس افسران کو ان کی ڈیوٹی کے دوران جان بوجھ کر اور بار بار نشانہ بنانا اسرائیل کی بحالی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے، غزہ کی پٹی میں استحکام کو نقصان پہنچانے اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کا حصہ ہے، بین الاقوامی خاموشی اور ان ہولناک جرائم کا مقابلہ کرنے میں ناکامی صرف قابض کو مزید حوصلہ دیتی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





