غیرمتوقع طور پر آرمی چیف بننے والے جنرل عبدالوحید کاکڑ، جنھوں نے عہدے میں توسیع کی درخواست قبول نہ کی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "غیرمتوقع طور پر آرمی چیف بننے والے جنرل عبدالوحید کاکڑ، جنھوں نے عہدے میں توسیع کی درخواست قبول نہ کی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- 23 مارچ 1937 کو پشاور میں پیدا ہونے والے عبدالوحید کا تعلق پشتو بولنے والے بڑے قبائل میں شمار کاکڑ قبیلے سے تھا، جس کی اکثریت بلوچستان اور افغانستان کے علاقوں میں آباد۔
- سابق سفارتکار اور صحافی ملیحہ لودھی اپنی کتاب ’پاکستانز انکاؤنٹر ود ڈیموکریسی‘ میں لکھتی ہیں کہ ’عبدالوحید کاکڑ نے پشاور کے ایڈورڈ کالج سے تعلیم حاصل کی اور سنہ 1959 میں فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔
- ملیحہ لودھی نے لکھا کہ جنرل وحید، تحریک پاکستان کے کارکن سردار عبدالرب نشتر کے بھتیجے تھے اور یوں صوبہ سرحد (موجودہ خیبرپختونخوا) کے نمایاں سیاسی خاندانوں میں سے ایک سے تعلق رکھتے تھے۔
راولپنڈی (قومی بیورو): سنہ 1993 سے 1996 تک پاکستانی فوج کے سربراہ رہنے والے جنرل عبدالوحید کاکڑ، پیر (26 اکتوبر) کی صبح 89 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔
سابق سفارتکار اور صحافی ملیحہ لودھی اپنی کتاب ’پاکستانز انکاؤنٹر ود ڈیموکریسی‘ میں لکھتی ہیں کہ ’عبدالوحید کاکڑ نے پشاور کے ایڈورڈ کالج سے تعلیم حاصل کی اور سنہ 1959 میں فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج (کینیڈا) اور نیشنل ڈیفنس کالج میں بھی زیرِ تعلیم رہے۔‘۔
ملیحہ لودھی نے لکھا کہ جنرل وحید، تحریک پاکستان کے کارکن سردار عبدالرب نشتر کے بھتیجے تھے اور یوں صوبہ سرحد (موجودہ خیبرپختونخوا) کے نمایاں سیاسی خاندانوں میں سے ایک سے تعلق رکھتے تھے۔
اُن کے مطابق جنرل وحید کے ساتھ خدمات انجام دینے والے ساتھی انھیں اُن کے پیشرو جنرل آصف نواز کی طرح ایک ’غیر سیاسی فوجی‘ قرار دیتے تھے۔
’وہ انھیں صاف گو، دیانتدار اور اصول پسند فوجی بھی بتاتے تھے۔ ایک سیینئر افسر کے مطابق وہ 'جنرل آصف نواز سے بھی زیادہ دوٹوک اور بے لچک مزاج کے مالک' تھے، جبکہ ایک دوسرے ساتھی نے انھیں 'سخت نظم و ضبط کا پابند' قرار دیا۔‘۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





