فارم 47 کے ہوں یا 48 کے، بات حکومت سے ہی کرنی ہوتی ہے: حافظ نعیم

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "فارم 47 کے ہوں یا 48 کے، بات حکومت سے ہی کرنی ہوتی ہے: حافظ نعیم"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نومبر کے وسط میں ہم اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے اور اب مارچ کو ملتوی نہیں کریں۔
- ان کا کہنا تھا کہ مارچ کی تیاری جاری رکھیں گے اور پورے ملک میں موبلائزیشن شروع ہوجائے۔
- امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت مارچ شروع ہونے سے پہلے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ے اور مارچ سے پہلے لیوی کے خاتمے کا کوئی نظام بنادے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جو حکومت ہوتی ہے بات اسی سے ہوتی ہے، وہ فارم 47 کے ہوں یا 48 کے، بات حکومت سے کرنی ہوتی ہے۔ ہائی جیکر جہاز ہائی جیک کرلیتا ہے تو بات اسی سے کرنا پڑتی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نومبر کے وسط میں ہم اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے اور اب مارچ کو ملتوی نہیں کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ مارچ کی تیاری جاری رکھیں گے اور پورے ملک میں موبلائزیشن شروع ہوجائے گی۔ ہم حکومت سے مزید بات کریں گے لیکن نومبر کے وسط میں مارچ ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت مارچ شروع ہونے سے پہلے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ے اور مارچ سے پہلے لیوی کے خاتمے کا کوئی نظام بنادے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیوی بھتا ختم ہونا چاہیے، لیوی کا بوجھ مڈل کلاس اور غریب لوگ اٹھا رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو ریلیف ملے اور ساتھ ساتھ لیوی بھی ختم ہو، پیٹرول کی قیمت میں بھی ریلیف ملے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ریلیف پیکیج سے عوام کو زیادہ فائدہ نہیں ہو رہا، اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف بڑھا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں لیوی ختم کریں، وہ کہتے ہیں مرحلہ وار ریلیف دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے 7 سے 10 دن مزید مانگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اگر احتجاج نہ کرتی تو کیا حکومت پیٹرول پر یہ ریلیف دیتی؟ انہوں نے تو 80 روپے کی لیوی 160 کردینی تھی، ہم نے احتجاج کیا تو یہ پیچھے آئے۔ ہمارا دباؤ حکومت پر موجود ہے اور ہم اسے مزید بڑھائیں گے۔ ہوسکتا ہے سڑک پر بیٹھ کر بات کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ ہر جماعت حکومت میں آنے سے پہلے آئی ایم ایف کا کشکول توڑنے کی بات کرتی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





