فلم ’یہ دل آپ کا ہوا‘ کی حیران کن کہانی، اجنبی شخص نے جاوید شیخ سے کیا کہا؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "فلم ’یہ دل آپ کا ہوا‘ کی حیران کن کہانی، اجنبی شخص نے جاوید شیخ سے کیا کہا؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- یہ فلم ان کی زندگی کے مشکل ترین دور کی بہت بڑی کامیابی ثابت ہوئی، جہاں سے ان کی زندگی دوبارہ سے اپنی ڈگر پر چل پڑی۔
- اس موقع پر اداکار جاوید شیخ اس فلم ’یہ دل آپ کا ہوا‘ کے بننے کا پس منظر بیان کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور بتایا کہ سال 2000 میں میری مالی حالت بہت خراب تھی، بے روزگاری کا یہ عالم تھا کہ کہ گاڑی تک بک چکی تھی۔
- ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وہ گزارا کرنے کے لیے لاہور میں تھیٹر ڈرامے کیا کرتے تھے اور کچھ لوگ باتیں بنا رہے تھے کہ اب میرا فلمی کیریئر ختم ہوچکا ہے اور یہ جملہ مجھے بہت تکلیف دیتا تھا۔
- جاوید شیخ نے بتایا کہ ایک دن تھیٹر شو کے دوران بیلجیم سے آئے ہوئے اکبر خان نامی ایک شخص، جس کا تعلق چارسدہ سے تھا مجھ سے ملا اور ساتھ مل کر فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کیا۔
لاہور (بیورو رپورٹ): لاہور : پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور ہدایت کار جاوید شیخ نے ایک میڈیا انٹرویو میں اپنی بلاک بسٹر فلم ’یہ دل آپ کا ہوا‘ بننے کی دلچسپ اور حیران کن کہانی شیئر۔
یہ فلم ان کی زندگی کے مشکل ترین دور کی بہت بڑی کامیابی ثابت ہوئی، جہاں سے ان کی زندگی دوبارہ سے اپنی ڈگر پر چل پڑی۔
اس موقع پر اداکار جاوید شیخ اس فلم ’یہ دل آپ کا ہوا‘ کے بننے کا پس منظر بیان کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور بتایا کہ سال 2000 میں میری مالی حالت بہت خراب تھی، بے روزگاری کا یہ عالم تھا کہ کہ گاڑی تک بک چکی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وہ گزارا کرنے کے لیے لاہور میں تھیٹر ڈرامے کیا کرتے تھے اور کچھ لوگ باتیں بنا رہے تھے کہ اب میرا فلمی کیریئر ختم ہوچکا ہے اور یہ جملہ مجھے بہت تکلیف دیتا تھا۔
جاوید شیخ نے بتایا کہ ایک دن تھیٹر شو کے دوران بیلجیم سے آئے ہوئے اکبر خان نامی ایک شخص، جس کا تعلق چارسدہ سے تھا مجھ سے ملا اور ساتھ مل کر فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جب اس شخص نے مجھ سے فلم کا بجٹ پوچھا، تو میں نے عام پاکستانی فلم کے حساب سے لگ بھگ 90 لاکھ روپے بتائے جس پر اکبر خان نے کہا کہ انہیں عام فلم نہیں، بلکہ بھارتی فلموں کے معیار کی شاندار فلم بنانی ہے، جاوید شیخ نے ہمت کرکے اس دور کے لحاظ سے ایک بہت بڑی رقم یعنی 5 کروڑ روپے کا بجٹ بتا دیا۔
جاوید شیخ کے مطابق میں نے یہ بات اس سے کہہ تو دی لیکن میں خود سوچ رہا تھا کہ یہ میں نے کیا کہہ دیا بہرحال بعد ازاں اکبر خان نے فوراً اس رقم پر نہ صرف رضامندی کا اظہار کیا بلکہ مجھے ایڈوانس کے طور پر 5 لاکھ روپے بھی دے دیے۔
اس طرح اس فلم کو وہ سرمایہ ملا جس کی بدولت بہترین کہانی موسیقی کے ساتھ اس کی شوٹنگ سوئٹزر لینڈ جیسی خوبصورت لوکیشنز پر کی گئی اور بہت محنت اور جدو جہد کے بعد بالآخر سال 2002 میں یہ فلم تیار ہوکر سنیما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔
ناقدین کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ اس کو ناکام فلم قرار دے رہے تھے لیکن اس کے پہلے کامیاب شو نے ہی سب کو حیران کردیا، کیونکہ اس فلم نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت فلم نے لگ بھگ 13 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جو اس دور میں ایک تاریخی کامیابی تھی اور اس نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو ایک نئی زندگی دی، ہماری اس کاوش نے بہترین فلم اور بہترین ہدایت کار سمیت 8 نگار ایوارڈز بھی اپنے نام کیے تھے۔
کیا ہیرا پھیری 3 کبھی نہیں بنے گی؟ ڈائریکٹر پریادرشن نے بڑا بیان دے دیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





