قطر کا ایل این جی سے بھرا جہاز نشانہ بن گیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "قطر کا ایل این جی سے بھرا جہاز نشانہ بن گیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- قطر گیس ٹرانسپورٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ خلیج میں سفر کے دوران قطر کے ایک ٹینکر کو ’نامعلوم پروجیکٹائل‘ نے نشانہ بنایا ہے۔
- کمپنی نے اتوار کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ جمعہ کی شام ہونے والے اس حملے میں ان کا مائع قدرتی گیس (LNG) بردار جہاز ’المیعدہ‘ (Al Mayeda) نشانہ بنا۔
- بیان کے مطابق، عملے کا کوئی بھی رکن زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی ماحولیات کو کسی قسم کے نقصان کی اطلاع ملی ہے۔
- قطر اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز فی الحال ’محفوظ حالت میں اور فعال‘ ہے، اور اس واقعے کے اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): خلیج میں قطر کے ایل این جی (LNG) بردار جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا ہے۔
قطر گیس ٹرانسپورٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ خلیج میں سفر کے دوران قطر کے ایک ٹینکر کو ’نامعلوم پروجیکٹائل‘ نے نشانہ بنایا ہے۔ فروری میں ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی ’جنگ‘ شروع ہونے کے بعد سے تجارتی جہاز رانی پر ہونے والا یہ تازہ ترین حملہ ہے۔
کمپنی نے اتوار کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ جمعہ کی شام ہونے والے اس حملے میں ان کا مائع قدرتی گیس (LNG) بردار جہاز ’المیعدہ‘ (Al Mayeda) نشانہ بنا۔
بیان کے مطابق، عملے کا کوئی بھی رکن زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی ماحولیات کو کسی قسم کے نقصان کی اطلاع ملی ہے۔
قطر اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز فی الحال ’محفوظ حالت میں اور فعال‘ ہے، اور اس واقعے کے اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ نے ’ایکس‘ (X) پر جاری ایک بیان میں اس حملے کی ’سخت مذمت‘ کی ہے۔
دوحہ کا کہنا ہے کہ وہ اسے ’ایک خطرناک اقدام‘ سمجھتا ہے جو سمندری جہاز رانی کی حفاظت اور عالمی توانائی کی ترسیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ وزارت نے خبردار کیا کہ اس طرح کے ’غیر محتاط اور غیر ذمہ دارانہ رویوں‘ کے علاقائی سطح پر سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ واقعے کے حالات جاننے اور ذمہ داروں کی نشاندہی کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قطر اپنی املاک کے تحفظ اور اپنے مفادات کے دفاع کے لیے ’تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے‘۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





